آپریشن دوست: فوج نے زلزلہ زدگان کے لیے اسپتال قائم کیا- امدادی ادویات کے چھ جہاز بھیجے گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-02-2023
آپریشن دوست: فوج نے زلزلہ زدگان کے لیے اسپتال قائم کیا- امدادی ادویات کے چھ جہاز بھیجے گئے
آپریشن دوست: فوج نے زلزلہ زدگان کے لیے اسپتال قائم کیا- امدادی ادویات کے چھ جہاز بھیجے گئے

 

 

نئی دہلی :  شام اور ترکی میں قیامت خیز زلزلے نے دنیا کو  ہلا کر رکھ دیا ہے , پوری دنیا میں  اس ناقابل تلافی نقصان والے زلزلے کے بعد ترکی اور شام کے لیے ہمدردی کی لہر دوڑ گئی -  دنیا کے لاتعداد مالک نے ترکی اور شام کو  امداد کی پیشکش کی ہے-  اسی جذبے اور ذمہ داری کے احساس کے تحت وقت جمعرات کو ہندوستان نے نے ترکی کے کے زلزلے سے تباہ علاقے میں میں فوجی اسپتال قائم کر دیا ہے

شدید زلزلے سے تباہ ہونے والے ترکی اور شام کو امدادی سامان پہنچانے کے لیے ہندوستان کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن دوست کو پہلی کامیابی ملی جب درجہ حرارت منجمد ہونے کے درمیان ہندوستان سے امدادی سامان کے چھ طیارے ترکی پہنچ گیےاور ہندوستانی فوج نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اپنا فیلڈ اسپتال شروع کردیا ہے۔

اسکندرون، ہاتے، ترکئی میں ہندوستانی فوج کے فیلڈ اسپتال نے میڈیکل، سرجیکل اور ایمرجنسی وارڈ چلا کر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ایکس رے لیب اینڈ میڈیکل ا سٹور بھی کام۔ کررہا ہے

ٹویٹر پر اسپتال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ ٹیم  چوبیس گھنٹے متاثرہ لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے  کام کرے گی۔

 

یہ 30 بستروں کا اسپتال ہے جس میں علاج کی تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔ ہندوستان نے ترکی اور پڑوسی ملک شام میں خوفناک زلزلے کے متاثرین کے لیے امدادی ٹیمیں، سونگھنے والے کتے اور امدادی سامان اور ادویات بھیجی ہیں۔

اسکندرون کے فیلڈ اسپتال میں ایک ترک خاتون کی ہندوستانی فوج کے ڈاکٹر کو گلے لگاتے اور بوسہ دینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

این ڈی آر ایف کے اہلکاروں کا ایک ویڈیو جس میں وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو ٹوئیٹر پر ن یہ ویڈیو شیر کی جس میں وردگی، گازیانٹیپ میں ایک منہدم مکان کے ملبے کے نیچے سے چھ سالہ بچے کو بچا لیا۔

 

ہندوستان میں ترک سفارت خانے نے لوگوں سے متاثرین کے لیے سامان عطیہ کرنے کی درخواست کی ہے اور ملک کو درکار اشیاء کی فہرست جاری کی ہے۔

امور خارجہ کے وزیر مملکت ایس مرلیدھرن نے آپریشن دوست کے تحت ترکی اور شام کے لیے عملے اور ادویات لے جانے والے ہندوستانی فضائیہ کے چھٹے طیاروں کو دیکھنے کے لیے صبح سویرے ہندن ایئربیس کا دورہ کیا۔

 

انہوں نے اور ترکی کے سفیر فرات سنیل نے تلاش اور بچاؤ کی جاری کوششوں کو بڑھانے کے لیے ترکی جانے والی نیشنل ڈیزاسٹر ریسکیو فورس کی ٹیم کے اہلکاروں سے بات چیت کی۔ ہندوستان نے زلزلہ زدہ ترکی میں ہندوستان کے جاری انسانی مشن کی مدد کے لیے دو ترک بولنے والے افسران اور  وزارت امور خارجہ کے چار افسران کو تعینات کیا ہے