او آئی سی: افغانستان کی صورت حال پر آج ہنگامی اجلاس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-08-2021
او آئی سی
او آئی سی

 

 

جدہ:اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے اتوار کو جدہ جنرل سیکریٹریٹ میں ہنگامی اجلاس کا انعقاد کرے گی۔

بیان کے مطابق او آئی سی میں مستقل مندوبین کی سطح پر ہونے والا اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر بلایا جا رہا ہے۔

 علاوہ ازیں طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر قندھار سے کابل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جامع حکومت کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مذاکرات کریں گے۔

طالبان کے سینیئر رہنما خلیل حقانی بھی کابل میں موجود ہیں۔ طالبان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ’ملا عبدالغنی برادار کابل میں جہادی رہنماؤں اور سیاست دانوں سے ملاقات کریں گے تاکہ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کا عمل ممکن ہو سکے۔‘

دوسری طرف کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ہزاروں افغان شہری اور غیر ملکی باشندے افغانستان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں