تیسری جنگ عظیم ہوئی تو جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہوگا: سرگئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-03-2022
تیسری جنگ عظیم ہوئی تو جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہوگا: سرگئی
تیسری جنگ عظیم ہوئی تو جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہوگا: سرگئی

 

 

ماسکو : وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ اگر تیسری جنگ عظیم ہوئی تو اس میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہوگا اور یہ تباہ کن ہوگی۔

 بدھ کو روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کر لیے تو روس کے لیے ’حقیقی خطرہ‘ پیدا ہو جائے گا۔ ’روس یوکرین کو ایٹمہ ہتھیار نہیں حاصل کرنے دے گا۔‘سرگئی لاروف نے گذشتہ روز یورپی یونین پر الزام لگایا تھا کہ وہ یوکرین کو مہلک ہتھیار فراہم کر رہی ہے۔

یوکرین کے خلاف کارروائی کرنے سے اگلے روز روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین کے عوام کو آزاد دیکھنا چاہتا ہے تاکہ وہ اپنی تقدیر کا خود فیصلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی یہ کہہ کر جھوٹ بولا کہ وہ یوکرین کے خود مختاری پر بات کرنے کےلیے تیار تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو نہیں چاہتا کہ یوکرین پر ’نیو نازی‘ حکومت کریں۔