دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے : این ایس اے اجیت ڈوبھال

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2026
دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے : این ایس اے اجیت ڈوبھال
دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے : این ایس اے اجیت ڈوبھال

 



 ماسکو:۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف لڑائی میں “دوہرا معیار” نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو روس میں ایک بین الاقوامی سلامتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ہندستانی سفارت خانے کے مطابق اجیت ڈوبھال نے ماسکو میں منعقد ہونے والے پہلے انٹرنیشنل سکیورٹی فورم اور سلامتی امور سے متعلق اعلیٰ نمائندوں کے 14 ویں اجلاس میں شرکت کی

اس سے قبل قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے جمعرات کو ماسکو میں منعقدہ پہلے بین الاقوامی سلامتی فورم کے موقع پر روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شویگو سے ملاقات کی۔حکام کے مطابق دونوں فریقوں نے دفاع۔ سلامتی۔ توانائی اور اقتصادی تعلقات میں جاری تعاون کا جائزہ لیا۔ڈوبھال اور شویگو نے نئی دہلی میں ہونے والے آئندہ برکس این ایس اے اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

 ہندستانی سفارت خانے کے مطابق اجیت ڈوبھال نے ماسکو میں منعقد ہونے والے پہلے انٹرنیشنل سکیورٹی فورم اور سلامتی امور سے متعلق اعلیٰ نمائندوں کے 14 ویں اجلاس میں شرکت کی۔سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ اجلاس کی میزبانی روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے کی۔ فورم میں ابھرتی ہوئی کثیر قطبی عالمی صورتحال کے تناظر میں بین الاقوامی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور خطرات پر غور کیا گیا۔

سفارت خانے کے مطابق اجیت ڈوبھال نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرا معیار نہیں ہوسکتا۔ ذمہ دار ممالک کو یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں یا ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے حامی ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 1945 میں دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم کیے گئے عالمی اداروں اور ڈھانچوں میں اصلاحات ناگزیر ہیں تاکہ وہ موجودہ عالمی سلامتی کے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹ سکیں۔

 اجیت ڈوبھال نے کہا کہ ان اصلاحات میں گلوبل ساؤتھ کو زیادہ نمائندگی دی جانی چاہیے اور ان کی آرا کو اہمیت ملنی چاہیے۔مغربی ایشیا کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر سمیت بین الاقوامی آبی راستوں میں تجارتی جہاز رانی کی محفوظ اور بلا رکاوٹ نقل و حرکت یقینی بنانا ضروری ہے۔فورم کے موقع پر اجیت ڈوبھال نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو سے بھی ملاقات کی۔ ہندستانی سفارت خانے کے مطابق ملاقات میں دفاع۔ سلامتی۔ توانائی اور تجارتی و اقتصادی تعلقات کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے نئی دہلی میں ہونے والے برکس قومی سلامتی مشیروں کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ تاہم اس اجلاس کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

 اجیت ڈوبھال کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی۔ اہم بحری تجارتی راستوں کی سلامتی سے متعلق خدشات اور بڑی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی مسابقت نے عالمی صورتحال کو نازک بنادیا ہے۔آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر دنیا کے اہم ترین بحری تجارتی راستوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان راستوں سے عالمی توانائی سپلائی اور تجارتی سامان کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ ان میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ایشیا سمیت دنیا بھر میں توانائی کی قیمتوں۔ سپلائی چین اور اقتصادی استحکام کو متاثر کرسکتی ہے۔یہ دورہ ایسے وقت میں بھی ہوا ہے جب روس یوکرین جنگ عالمی سلامتی اور معیشت پر اثر انداز ہورہی ہے۔ اس جنگ نے عالمی سیاسی صف بندیوں کو تبدیل کردیا ہے اور توانائی و غذائی سپلائی چین کو بھی متاثر کیا ہے۔

 بدھ کو ہندستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے قبرص میں یوکرین کے وزیر خارجہ اندری سیبیہا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے روس یوکرین تنازع۔ جنگی صورتحال اور جامع و دیرپا امن کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد اندری سیبیہا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ جیسے جیسے یورپ اپنی ذمہ داریاں بڑھا رہا ہے ویسے ہی وہ ہندستان کی مضبوط آواز اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

روس میں بھارتی سفارت خانے نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے پہلے بین الاقوامی سلامتی فورم کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی شویگو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع۔ سلامتی۔ توانائی اور اقتصادی تعلقات میں جاری تعاون کا جائزہ لیا جبکہ نئی دہلی میں ہونے والے آئندہ برکس این ایس اے اجلاس پر بھی گفتگو کی گئی۔

اجیت ڈوبھال نے دوسری عالمی جنگ کے بعد 1945 میں قائم کیے گئے بین الاقوامی اداروں اور ڈھانچوں میں اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ موجودہ دور کے سلامتی خطرات سے مؤثر طور پر نمٹ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات میں عالمی جنوب کے ممالک کو وسیع نمائندگی دی جانی چاہیے اور ان کے مفادات اور مؤقف کو مکمل اہمیت ملنی چاہیے۔

مغربی ایشیا کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈوبھال نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر سمیت بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں محفوظ اور بلا تعطل بحری آمدورفت کو یقینی بنانا انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق ذمہ دار ریاستوں پر لازم ہے کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ آیا وہ دہشت گردی کے سرپرستوں کی حمایت کریں گی یا فیصلہ کن اقدامات کے ذریعے ان کا مقابلہ کریں گی۔22 اپریل 2025 کو پہلگام میں ایک دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔دی ریزسٹنس فرنٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ یہ تنظیم پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کی پراکسی سمجھی جاتی ہے۔ مذہب کی بنیاد پر کیے گئے اس حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔