مزید حملے نہیں، مزید کوئی بہانہ نہیں: اقوام متحدہ کے سربراہ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 11-06-2026
مزید حملے نہیں، مزید کوئی بہانہ نہیں: اقوام متحدہ کے سربراہ
مزید حملے نہیں، مزید کوئی بہانہ نہیں: اقوام متحدہ کے سربراہ

 



جنیوا
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمعرات کے روز تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی ایشیا کے خطے میں امن کے لیے سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں، کیونکہ بار بار ہونے والے حملوں نے جنگ بندی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر لکھا کہ مشرقِ وسطیٰ بحران کی طرف مزید گہرا کھنچ رہا ہے اور اس کے اثرات خطے سے کہیں باہر تک جا رہے ہیں۔ اس ہفتے مزید حملے ہوئے ہیں اور صورتحال مزید خراب ہوئی ہے، جہاں جنگ بندی اب ایک کمزور سی حالت میں ہے۔ ہمیں اس خطرے کو کم نہیں سمجھنا چاہیے کہ یہ کمزور جنگ بندی مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ تمام فریقین کو سفارتی حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔ مزید حملے نہیں۔ مزید بہانے نہیں۔
تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے دوران مغربی ایشیا اور خلیجی خطے میں کویت، اردن اور بحرین نے الرٹس جاری کیے ہیں، جبکہ فضائی دفاعی نظام نے فضائی اہداف کو روکنے کی اطلاع دی ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی سینٹرل کمانڈ  نے جمعرات کی ابتدائی ساعات میں اعلان کیا کہ اس نے صدر کی ہدایت پر 10 جون کو ایران میں متعدد اہداف پر مزید “دفاعی حملے” کیے ہیں۔ سینٹکام کے مطابق یہ حملے ایران کی فوجی نگرانی کی صلاحیتوں، مواصلاتی نظام اور فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔اہم پیش رفت کے دوران ایرانی حکام نے امریکی حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تاہم سینٹکام نے ایک فیکٹ چیک میں کہا کہ تجارتی بحری جہاز اب بھی آبنائے ہرمز سے اندر اور باہر آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایران کے انقلابی گارڈز  کے حوالے سے الجزیرہ نے رپورٹ کیا کہ 18 “اہم” امریکی فوجی یا فوجی نوعیت کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں کویت میں علی السالم اور احمد الجابر اڈے، اور بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئر بیس شامل ہیں، یہ کارروائی امریکہ کے حملوں کے جواب میں کی گئی۔
کشیدگی میں اضافے کے ساتھ پریس ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ  آئی آڑ جی سی کے کمانڈر جنرل سید مجید موسوی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے آبنائے ہرمز کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا جاری رکھا تو خطے کو “جہنم” بنا دیا جائے گا۔