جم اور ریسٹورنٹ میں ویکیسن کے بغیرداخلہ ممنوع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-08-2021
جم اور ریسٹورنٹ میں ویکیسن کے بغیرداخلہ ممنوع
جم اور ریسٹورنٹ میں ویکیسن کے بغیرداخلہ ممنوع

 

 

 

نیو یارک

امریکی شہر نیویارک میں ریسٹورنٹ اور جم میں کورونا ویکسین کے بغیر داخلے پر پابندی کا اعلان کردیا گیا، اطلاق 13 ستمبر سے ہوگا۔ نیویارک امریکا کا پہلا بڑا شہر ہوگا جہاں ریسٹورنٹ، جم، سینما یا دیگر انڈور کاروبار کے لیے صارفین اور اسٹاف کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی جائے گی۔

امریکا میں کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ سے مریضوں میں ریکارڈ اضا فہ ہوا ہے، ریاست فلوریڈا میں کورونا مریضوں کی تعداد ساڑھے 11 ہزار سے اوپر چلی گئی جبکہ کئی اسپتالوں میں وارڈز بھر گئے۔ (ایجنسی ان پٹ )