نیویارک: خاتون کے ہاتھوں خاتون کا سرعام قتل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سر عام قتل
سر عام قتل

 

 

نیویارک : آج نیویارک سٹی میں سرعام ایک عورت کے ہاتھوں ایک عورت کا خون ہوا ۔

بروکلین میں ایک کاروباری خاتون کو ایک دوسری خاتون نے قتل کر دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم حملہ آور خاتون پیدل چلتی ہوئی آئیں اور فٹ پاتھ پر ایک خاتون کو پیچھے سے سر میں گولی مارنے کے بعد چلتی بنی۔سب کچھ فلمی لگ رہا تھا مگر ہوا حقیقت میں ۔

جب ڈیلیا جانسن نامی خاتون پر حملہ کیا گیا اس وقت وہ وسطی بروکلین میں واقع کراؤن ہائٹس میں بدھ کی شب تقریباً نو بجکر 40 منٹ پر فرینکلن ایونیو پر چند لوگوں سے بات کر رہی تھیں۔

 پولیس کے مطابق گولی لگنے کے بعد جانسن بے ہوش ہوگئیں اور کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ انہیں بعدازاں انٹرفیتھ ہسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔

۔ 42 سالہ خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں قاتل نے اسی دن علاقے میں ایک تدفین کی رسم کے دوران جانسن کا پیچھا کیا تھا۔ قتل ہونے والی خاتون کے 47 سالہ بھائی ماتھس جانسن نے اخبار نیویارک ڈیلی نیوز کو بتایا ’اس سے پہلے انہوں نے شام کے وقت اپنی ایک پرانی ہمسایہ سہیلی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی تدفین میں شرکت کی تھی۔

اس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ خوفناک تھا۔ اس عورت نے میری بہن کو مار ڈالا۔‘ قاتل ایک خاتون تھیں جن کے بالوں کا رنگ سنہری تھا۔ انہوں نے سیاہ رنگ کی شرٹ اور سیاہ پاجامہ پہن رکھا تھا۔ وہ پیدل چلتی ہوئی جانسن کے پیچھے آئیں اور انہیں سر میں گولی ماردی اور جب متاثرہ خاتون زمین پر گرگئیں تو انہوں نے انہیں دوبارہ گولی مار دی۔

قتل کی واردات دیکھ کر قریب موجود لوگ جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے۔ جانسن سیڑھیوں پر کھڑے ہوکر جن لوگوں سے گفتگو کر رہی تھیں،

وہ پیچھے کی طرف گرگئے اور کار کے سہارے کھڑا شخص صدمے سے دہرا ہوگیا۔ گولی چلانے والی خاتون سڑک کے وسط میں گھڑی سفید رنگ کی کار کی طرف واپس مڑیں، ڈرائیور کی نشست پر بیٹھیں اور گاڑی سٹارٹ کرکے چلی گئیں۔