نیپال :دیوبا نےحاصل کیااعتماد کا ووٹ ۔ مودی کی مبارک باد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-07-2021
نیپال کا پارلیمنٹ
نیپال کا پارلیمنٹ

 

 

کاٹھمنڈو:نیپال کے نئے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے ایوان نمائندگان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ جناب دیوبا نے، جو نیپالی کانگریس کےسربراہ ہیں کَل 275 رکنی ایوان میں 165 ووٹ حاصل کئے۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنےکیلئے دیوبا کو کُل 136 ووٹ درکار تھے۔

 وزیر اعظم نریندر مودی نے دیوبا کو پارلیمنٹ کےاعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ مودی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وہسبھی شعبوں میں منفرد انداز کی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے مقصد سے اُن کےساتھ کام کرنے اور بھارت اور نیپال کے درمیان عوام سے عوام کے درمیان گہرے رشتوںکو مستحکم بنانے کے بارے میں

 وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا سے فون پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دیوبا کو نیپال کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے منتخب ہونے نیز پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔

 ہندوستان اور نیپال کے مابین خصوصی دوستی کو مزید مستحکم کرنے نیز ہزاروں سالہ قدیم عوامی تعلقات کو یاد کرتے اور اس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات کا برسبیل تذکرہ بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کوفروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے خاص طور پر ، عالمی وبا کووڈ-19کے خلاف جاری کوششوں کے تناظر میں تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔