موغادیشومیں بم دھماکہ،کم از کم 17 کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
موغادیشومیں بم دھماکہ
موغادیشومیں بم دھماکہ

 

 

موغادیشو

 

موغادیشو صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو کے نزدیک سڑک کے کنارے ہوئے بم دھماکہ میں کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی۔ مقامی میڈیا نے اس کی اطلاع دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی زد میں ایک بس بھی آگئی جو کہ راجدھانی موغادیشو سے جنوبی شوبیلے علاقے کی جانب جارہی تھی۔

اس حملے کے لئے شدت پسند تنظیم الشباب کو ذمہ دار مانا جارہا ہے۔ مشرقی افریقہ میں سرگرم الشباب صومالیہ میں حکومت کے خلاف طویل عرصے سے مہم چلا رہا ہے۔ یہ تشدد پسند تنظیم صومالیہ میں شرعی قانون نافذ کرنا چاہتی ہے۔

(ان پٹ ایجنسی)