نئی دہلی
برطانیہ کی فوج نے پیر کے روز کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک جہاز پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران چند ہی گھنٹوں میں اس نوعیت کا یہ دوسرا حملہ ہے۔
برطانیہ کی فوج کے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی رات تقریباً 11 بج کر 40 منٹ پر آبنائے میں متحدہ عرب امارات کے فجیرہ کے قریب ایک ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔
فوج کے مطابق ٹینکر پر "نامعلوم میزائل" سے حملہ کیا گیا۔مرکز نے کہا کہ عملہ محفوظ ہے اور ماحول پر کسی قسم کا کوئی اثر نہیں پڑا۔
اتوار کے روز اسی آبنائے میں ایک اور جہاز پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔