محبوبہ مفتی آیت اللہ خامنہ ای کو آخری خراجِ عقیدت پیش کرنے جائیں گی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 02-07-2026
محبوبہ مفتی آیت اللہ خامنہ ای کو آخری خراجِ عقیدت پیش کرنے جائیں گی
محبوبہ مفتی آیت اللہ خامنہ ای کو آخری خراجِ عقیدت پیش کرنے جائیں گی

 



نئی دہلی
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی، امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ایران جائیں گی۔ انہیں اس سلسلے میں ایران کی جانب سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر کے دفتر میں بین الاقوامی تعلقات کے شعبے کے ڈائریکر محسن قمی نے محبوبہ مفتی کو ہندوستان کی خصوصی مہمان کے طور پر آخری رسومات میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دی ہے۔
پی ڈی پی سربراہ نے  کہا کہ ایران کی جانب سے یہ دعوت ملنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ زندگی میں ایک بار ملنے والا موقع ہے۔ میں سپریم لیڈر کو آخری خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے وہاں جاؤں گی۔
دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای 28 فروری کو جاں بحق ہوئے تھے اور قومی سوگ کی مدت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پروٹوکول کے مطابق 3 سے 6 جولائی تک تہران میں سرکاری سطح پر آخری رسومات کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
محبوبہ مفتی کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ ہند کے درمیان گہرے تاریخی اور تزویراتی تعلقات کے پیش نظر، آپ کو ہندوستان کی خصوصی مہمان کے طور پر اس باوقار تقریب میں مدعو کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے، "آپ کی موجودگی ہماری دونوں عظیم قدیم تہذیبوں کے درمیان گہری دوستی اور باہمی احترام کی علامت ہوگی۔
طے شدہ پروگرام کے مطابق، تہران کے 'امام خمینی گرینڈ مصلیٰ کمپلیکس' میں 3 جولائی کو سپریم لیڈر کو الوداعی خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس کے اگلے روز ان کی یاد میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی، جبکہ 6 جولائی کو ان کی آخری رسومات کا جلوس نکالا جائے گا۔