جاپان ۔ ’’مودی سان خوش آمدید‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا سینڈائی،

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 30-08-2025
جاپان ۔ ’’مودی سان خوش آمدید‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا سینڈائی،
جاپان ۔ ’’مودی سان خوش آمدید‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا سینڈائی،

 



سینڈائی (جاپان)وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کی صبح جاپان کے شہر سینڈائی پہنچے، جہاں مقامی جاپانی عوام اور بھارتی کمیونٹی کے افراد نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔استقبالی ہجوم نے"Welcome to Japan, Modi San!" کے نعروں سے فضا کو گونجا دیا۔وزیر اعظم مودی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سب کو گرمجوشی سے جواب دیا اور بچوں سے خصوصی ملاقات کی، جو ان کے استقبال کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔

شِنکانسن میں دونوں وزرائے اعظم کا سفر

وزیر اعظم جاپان شیگیرو اشیبا نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ بلٹ ٹرین (شِنکانسن)میں سفر کیا اور سینڈائی تک ان کے ہمراہ رہے، جو ہند-جاپان دوستی کی گرمجوشی کا ایک منفرد مظہر ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوالنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بتایا:"دوستی اور ترقی کا سفر۔ وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم اشیبا نے مل کر شِنکانسن میں سفر کیا، جو دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے۔"

ٹرین ڈرائیورز سے ملاقات

اس سے قبل، وزیر اعظم مودی نے بھارتی ٹرین ڈرائیورز سے ملاقات کی جو اس وقت JR Eastمیں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ جاپانی وزیر اعظم اشیبا نے بھی انہیں سلام کیا۔

صنعتی سہولیات کا دورہ

وزیر اعظم مودی میاگی پریفیکچر میں واقع اہم صنعتی سہولیات کا دورہ کریں گے، جن میں سیمی کنڈکٹر پلانٹ اور بلٹ ٹرین کوچ بنانے والی فیکٹری شامل ہیں۔

یہ سیمی کنڈکٹر پلانٹ تائیوان کی پاورشپ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کارپوریشن(PSMC)، SBI ہولڈنگزاور دیگر جاپانی شراکت داروں کے اشتراک سے جاپان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی(JSMC)کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے۔

یہ پلانٹ اوہیرا گاؤں کے سیکنڈ نادرن سینڈائی انڈسٹریل پارک میں واقع ہے اور جاپان کی چپ سازی کی صنعت کو بحال کرنے کی سب سے بڑی کوششوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

ہند-جاپان تعاون کے نئے افق

اقتصادی سلامتی، سیمی کنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت، اہم معدنیات، اور صاف توانائی جیسے شعبے ہند-جاپان تعاون کے کلیدی ستون ہیں۔

بھارت کے لیے اس تعاون کا مطلب جدید ٹیکنالوجی تک رسائی، سپلائی چین کا استحکام، اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہے، جو دونوں ممالک کی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 15ویں ہند-جاپان سالانہ سربراہی اجلاسکے لیے جاپان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔