نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے اپنے عہدے سے دیا استعفیٰ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-07-2021
کے  پی  شرما  اولی
کے پی شرما اولی

 

 

نیپال کے کارگزار وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے منگل کے روز استعفیٰ دے دیا ہے کیونکہ حزب اختلاف کے رہنما شیر بہادر دیوا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ہیں۔

نیپال کے کارگزار وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے منگل کے روز استعفیٰ دے دیا ہے کیونکہ حزب اختلاف کے رہنما شیر بہادر دیوا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ہیں۔

اولی نے کہا کہ ہماری جماعت سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں صدر بھنڈاری کو حکم دیا ہے کہ وہ اب کارگزار وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے جانشین کے طور پر شیر بہادر دیوا کی تقرری کریں۔

ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم مقام اور وقت کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

نیپال کے صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے نیپال کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے.

واضح رہے کہ شیر بہادر دیواآج شام 6 بجے حلف لیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، صدر نے نیپالی سپریم کورٹ کے آئین بنچ کے پیر کے حکم کی تعمیل میں آئین کے آرٹیکل 76 (5) کے تحت یہ اقدام اٹھایا ہے۔

دیوبا پانچویں بار ملک کے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ صدارتی سکریٹریٹ نے دیوبا کو ان کی تقرری کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ شام 6 بجے شیتل نواس میں تقریب حلف برداری کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ادھر نئی مخلوط حکومت میں شامل ہونے والے چہروں کے حوالے سے دارالحکومت کھٹمنڈو میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

نیپال میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پیر کے روز سبکدوش وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی سفارش پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے صدر ودیا دیوی بھنڈاری کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔

چیف جسٹس چولندر شمشیر رانا کی سربراہی میں پانچ ججوں کے آئین بنچ نے پارلیمنٹ کی تحلیل کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

آئینی بنچ نے کہا کہ صدر کی طرف سے وزیر اعظم کی سفارش پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرنا غیر آئینی ہے۔

آئین بنچ نے نیپالی کانگریس کے صدر دیوا کے دعوے کو برقرار رکھتے ہوئے، منگل کی شام 5 بجے سے پہلے انہیں (مسٹر دیوبا) وزیر اعظم مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

بینچ نے پارلیمنٹ کی بحالی اور سات دن کے اندر اجلاس شروع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔