کووند کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-12-2021
 کووند کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات
کووند کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات

 

 

 ڈھاکہ:صدر رام ناتھ کووند بنگلہ دیش کے 50 ویں یوم فتح کی تقریب میں شرکت کے لیے بدھ کو تین روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچے وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ پہنچنے پر مسٹر کووند سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر طویل گفتگو کی مسٹر کووند یہاں جنگ آزادی میں فتح کی گولڈن جوبلی اور مجیب کے صد سالہ برس کی تکمیل کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "وزیر اعظم شیخ حسینہ نے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی اور جامع دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے 1971 کی جنگ آزادی کے جذبے کو یاد کیا اور فرینڈ شپ ڈے کی مشترکہ تقریب پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن نے بھی مسٹر کووند سے یہاں ملاقات کی اور ان کی دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور رابطے کے میدان میں مستقبل کے مشترکہ منصوبوں کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

اس ملاقات سے پہلے مسٹر کووند نے قومی شہداء کی یادگار پر جاکر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس کے بعد بنگ بندھو میموریل میوزیم کا دورہ کرکے جناب شیخ مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ ایئر انڈیا کی پروازاے آئی 1 سے صبح 11:10 بجے ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔ یہاں بنگلہ دیش کے صدر محمد عبدالحمید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، دو ارکان پارلیمنٹ اور خارجہ سکریٹری بھی ہیں۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ یہ ہندوستانی کے کسی صدر کووند کا بنگلہ دیش کا پہلا دورہ ہے۔ مسٹر کووند نے سب سے پہلے ساور میں قومی شہداء کی یادگار پر جا کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس کے بعد وہ جناب شیخ مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنگ بندھو میموریل میوزیم گئے۔