چین میں چاقو سے حملہ ، 6 ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-06-2021
چین  میں  چاقو زنی میں 6 افراد ہلاک ہو گیۓ
چین میں چاقو زنی میں 6 افراد ہلاک ہو گیۓ

 

 

 بیجنگ:چین میں چاقو زنی کے ایک معاملے میں ایک نوجوان نے راہگیروں پر حملہ کرکے 6 افراد کو ہلاک اور 14 کو زخمی کردیا۔چین کے صوبے انہوئی کے شہر انقنگ میں 25 سالہ نوجوان نے ایک بازار میں خریداروں اور راہگیروں پر چاقو کے وار کیے۔ چاقو بردار نوجوان کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے تعاقب کے بعد 25 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نوجوان نے بیروزگاری سے پریشان ہوکر غصے میں آکر شہریوں پر حملے کئے۔چین میں عمومی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں اس لیے عام شہریوں کی اسلحے کی خریداری ممکن نہیں۔ اسلحہ نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد چاقو یا چھری کا استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں چین کے ایک نرسری اسکول میں چاقو بردار نوجوان نے حملہ کرکے دو بچوں کو قتل اور 16 کو شدید زخمی کر دیا تھا۔