پاکستان : ثانیہ مرزا۔ شعیب ملک کا ہوا پرفیوم برانڈ لانچ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-11-2021
کراچی : ثانیہ مرزا۔ شعیب ملک کا پرفیوم برانڈ لانچ
کراچی : ثانیہ مرزا۔ شعیب ملک کا پرفیوم برانڈ لانچ

 

 

 کراچی/ لاہور / نئی دہلی : آواز دی وائس

ہندوستان کی ٹینس سنسنی ثانیہ مرزا کا آجکل سرحد پار اپنے سسرال یعنی پاکستان میں ’بھابھی بھابھی‘ کےنعروں کے ساتھ استقبال ہورہا ہے،۔ثانیہ مرزا اپنے شوہر اور پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کے ساتھ پاکستان میں ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں کے درمیان کراچی سے لاہور تک ثانیہ مرزا سرخیوں میں رہی ہیں ۔محفلوں کی رونق رہی ہیں ۔وہ پاکستان میں مہمان نوازی سے بہت متاثر ہیں اور ہر محفل میں اس پیار اور احترام کے لیے شکریہ ادا کررہی ہیں۔ دراصل  دونوں نے سنیچر کو پاکستان  کی تجارتی راجدھانی کراچی میں ایک رنگا رنگ تقریب میں اپنا پرفیوم برانڈ 'آل راؤنڈر' اور 'اسمیش' لانچ کیا۔ دونوں ستاروں  نے جے فریگرنسز  کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ اس کمپنی کے تحت دو پرفیوم لانچ کیے گئے ہیں۔۔ایک ثانیہ مرزا کے نام پر اور ایک شعیب ملک کے نام پر۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کھیل کی دنیا کے دو ایسے نام ہیں جن کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ شعیب ملک ایک بہترین کرکٹر ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ثانیہ مزرا ایک معروف ٹینس اسٹار ہیں۔  ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو جے فریگرنسز کے اشتراک سے آل راؤنڈر شعیب ملک پرفیوم کی رونمائی کی تقریب ہوئی۔یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی ان دو ممتاز شخصیات نے 2010 میں شادی کی تھی۔جو ایک تنازعہ بھی بنی تھی ۔ شادی کے بعد دونوں دبئی میں منتقل ہوگئے تھے۔ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ انہوں نے سنیچر کی شب کراچی میں اس پرفیوم برانڈز کا آغاز کیا۔

 

پرفیوم کی رونمائی میں جہاں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ وہیں اداکارہ عائشہ عمر بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔ کچھ عرصہ قبل عائشہ عمر اور شعیب ملک ایک ساتھ اس بولڈ فوٹو شوٹ میں نظر آئیں تھے۔ جس پر شعیب ملک کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اور اب پرفیوم لانچ کے موقع پر بھی عائشہ عمر کو شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

تقریب میں عائشہ عمر کی موجودگی نے سوشل میڈیا صارفین میں اس وقت تجسس پیدا کر دیا جب عائشہ عمر نے چھلانگ لگا کر شعیب ملک کی فیملی کے ساتھ تصاویربنوانے کی کوشش کی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد عائشہ عمر سے ناراض ہے۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا کو عائشہ عمر کا یہ انداز بلکل پسند نہیں آیا۔ آئیے پرفیوم کی رونمائی کے دوران لی گئی تصاویر اور ویڈیوزپر نظر ڈالتے ہیں۔

اس موقع پر ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ریٹائرمنٹ سے قبل مزید دو گرینڈ سلیم جیتنا چاہتی ہوں۔ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ وہ ابھی فٹ ہیں اور ٹینس کورٹ میں رہنا پسند کریں گی۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ ابھی ان میں بہت ٹینس باقی ہے۔ انہوں نے اس بات کو مانا کہ اس بات کی امید نہیں تھی کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد بھی کھیل سکیں گی۔لیکن انہوں نے کوشش کی اور کامیاب رہیں ۔