کابل: ایرپورٹ پر راکٹ حملے۔امریکہ نے ناکام بنائے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-08-2021
حملے کے بعد اٹھتا ہوا دھواں
حملے کے بعد اٹھتا ہوا دھواں

 

 

کابل : عینی شاہدین اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق  پیر کی صبح کابل ایئرپورٹ کی جانب کئی راکٹ فائر ہونے کی آوازیں سنی گئیں۔

افغانستان میں اے ایف پی کے عملے کو صبح کے رش سے پہلے دارالحکومت پر راکٹوں کے اڑنے کی آواز سنائی دی۔

کابل میں گاڑی سے ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ کیا گیا اور 6 راکٹ داغے گئے۔ تفتیشی حکام نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی سے 6 راکٹ داغے گئے جن میں سے 5 ہوائی اڈے کی جانب گئے اور ایک راکٹ سے گاڑی تباہ ہوئی ہے

طالبان کے کنٹرول سے پہلے افغان انظامیہ میں کام کرنے والے ایک اہلکار نے بتایا کہ راکٹ کابل کے شمال میں ایک گاڑی سے داغے گئے۔

رہائشیوں نے ہوائی اڈے کے دفاعی نظام کے فعل ہونے کی آوازیں بھی سنی اور ملبہ نیچے گرتا بھی دیکھا جس سے اندازہ ہوتا ہے ایک راکٹ کو ہوا میں تباہ کر دیا گیا۔

شہر کے اس علاقے جہاں ہوائی اڈا واقع ہے وہاں سے دھواں اٹھتا بھی نظر آیا۔ دوسری جانب ایک امریکی اہلکار نےابتدائی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کئی راکٹ کابل ہوائی اڈے کی جانب داغے گئے جنہیں دفاعی نظام نے روک لیا۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انہوں نے کہا کہ پانچ راکٹ فائر کیے گئے تھے مگر ابھی یہ واضح نہیں پانچوں تباہ ہوئے کہ نہیں۔

انہوں نے کہا ابھی ہلاکتوں پر زخمیوں کی رپورٹس نہیں مگر یہ بدل سکتا ہے