کابل:اندرون ملک پروازیں دوبارہ شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-09-2021
کابل ایر پورٹ
کابل ایر پورٹ

 

 

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے سے دیگر شہروں کے لیے اندرون ملک پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔

 آریانا افغان ائیر لائن کا کہنا ہے کہ ہفتے کو کابل سے ہرات، مزار شریف اور قندھار کے شہروں کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنے فیس بک کے صفحے پر پوسٹ کیے جانے والے ایک پیغام میں آریانا افغان ائیر لائن کا کہنا ہے کہ ‘ہمیں اندرون ملک پروازوں کا دوبارہ آغاز کرنے پر فخر ہے۔’