جاپان میں زلزلے سے دو افراد ہلاک، 92 زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
جاپان میں زلزلے سے دو افراد ہلاک، 92 زخمی
جاپان میں زلزلے سے دو افراد ہلاک، 92 زخمی

 

 

ٹوکیو:جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں بدھ کو دیر گئے آنے والے زبردست زلزلے میں دو افراد ہلاک اور 92 دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق، 7.4 شدت کے زلزلے نے میاگی اور فوکوشیما سمیت سات صوبوں کو متاثر کیا۔

مقامی وقت کے مطابق صبح  ساڑھے بجے تک ان صوبوں میں زلزلے سے 92 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ملک کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں بالخصوص میاگی اور فوکوشیما کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں چھ سے زیادہ شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق رات 1136 بجے کے قریب محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 37.7 ڈگری شمالی عرض البلد اور 141.7 مشرقی طول البلد میں 60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

میاگی اور فوکوشیما صوبوں کے ساحلی علاقوں کے لیے ایک میٹر تک سونامی کی لہر کی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں سے ساحل سے دور رہنے کی اپیل کی گئی۔

جمعرات کی صبح زلزلے کے بعد بلٹ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد توہوکو شنکانسن بلٹ ٹرین سروس کا ایک حصہ معطل کر دیا گیا ہے۔

ایسٹ نیپون ایکسپریس وے کمپنی نے ایکسپریس وے کے کئی حصوں کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے، جس میں اوساکی، میاگی صوبوں میں تھوکو ایکسپریس وے اور سوما، فوکوشیما میں جوبن ایکسپریس وے شامل ہے۔