جاپان ۔ پی ایم مودی کا بزنس لیڈرز کو پیغام "میک اِن انڈیا، میک فار دی ورلڈ"

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 29-08-2025
جاپان ۔ پی ایم مودی کا بزنس لیڈرز کو پیغام
جاپان ۔ پی ایم مودی کا بزنس لیڈرز کو پیغام "میک اِن انڈیا، میک فار دی ورلڈ"

 



ٹوکیو، 29 اگست (اے این آئی):

 وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ انڈیا-جاپان اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانایک "ٹیلنٹ پاور ہاؤس" ہے اور بزنس لیڈرز کو پیغام دیا کہ "میک اِن انڈیا، میک فار دی ورلڈ"۔مودی جی نے اپنے خطاب کا آغاز "نمسکار، کونِچوا" سے کیا اور ہندوستانکی تیز رفتار ترقی، سیاسی و معاشی استحکام اور دور اندیش پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستانکو سرمایہ کاری کے لیے بہترین مرکز قرار دیا۔ انہوں نے کہا:آج ہندوستاندنیا کی سب سے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والی معیشت ہے اور جلد دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ میٹرو سے مینوفیکچرنگ اور سیمی کنڈکٹرز سے اسٹارٹ اپس تک، ہندوستاناور جاپان کی شراکت داری باہمی اعتماد کی علامت بن چکی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، انوویشن، گرین انرجی اور اسکل ڈیولپمنٹ کے میدانوں میں ہندوستاناور جاپان مل کر بڑی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔جیسے آٹو سیکٹر میں ہماری شراکت داری کامیاب رہی ہے، ویسے ہی بیٹریز، روبوٹکس، سیمی کنڈکٹر شپ بلڈنگ اور نیوکلئیر انرجی میں بھی ہم مل کر نیا جادو کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستاناور جاپان کی شراکت داری اسٹریٹجک اور اسمارٹ ہے جو مشترکہ مفادات کو خوشحالی میں بدل رہی ہے۔ہندوستانجاپانی بزنس کے لیے گلوبل ساؤتھ کا اسپرنگ بورڈ ہے۔ ہم مل کر ایشین سنچری کو استحکام، ترقی اور خوشحالی کی صدی بنا سکتے ہیں۔مودی جی نے بتایا کہ جاپانی کمپنیوں نے پچھلے دو برسوں میں ہندوستانمیں 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور 80 فیصد کمپنیاں ہندوستانمیں مزید توسیع چاہتی ہیں۔ہندوستانمیں سرمایہ صرف بڑھتا نہیں بلکہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانکی اسکلڈ یوتھ فورس عالمی تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور جاپان اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔بھارتی نوجوانوں کو جاپانی زبان اور دیگر مہارتوں میں تربیت دے کر جاپان ریڈی ورک فورس تیار کی جا سکتی ہے۔ مشترکہ ورک فورس مشترکہ خوشحالی کی بنیاد ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان2030 تک 500 گیگا واٹ رینیوایبل انرجی حاصل کرنے کے ہدف کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور 2047 تک 100 گیگا واٹ نیوکلئیر پاور کا ہدف رکھا ہے۔
سولر سیلز اور گرین ہائیڈروجن جیسے شعبوں میں ہندوستاناور جاپان کی شراکت داری کے بے پناہ امکانات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستاننے پچھلے دس برسوں میں موبیلیٹی اور لاجسٹکس انفراسٹرکچر میں بے مثال ترقی کی ہے اور جاپان کے تعاون سے ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔

اپنے خطاب کے آخر میں مودی جی نے کہاکہ ہندوستاناور جاپان مل کر ایشین سنچری کو استحکام، ترقی اور خوشحالی کی صدی بنائیں گے۔یاد رہے کہ مودی جی کا پچھلا دورۂ جاپان سالانہ سمٹ کے لیے 2018 میں ہوا تھا۔

جاپانی لیڈران سے ملاقات 

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو جاپانی پارلیمنٹ کے اسپیکر فوکوشیرو نوکاگا اور اراکینِ پارلیمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات کی، جس میں ہندوستاناور جاپان کے دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس ملاقات میں مصنوعی ذہانت(AI)، ٹیکنالوجی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی۔ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا: اسپیکر فوکوشیرو نوکاگا اور جاپانی اراکینِ پارلیمنٹ سے بہترین ملاقات رہی۔ ہم نے بھارت-جاپان تعلقات، پارلیمانی تبادلے، انسانی وسائل کی ترقی، ثقافتی روابط اور معیشت، صحت، موبیلیٹی پارٹنرشپ، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم مودی نے جاپان کے سابق وزیراعظم فومیو کشیدا سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی۔ مودی نے ایک پوسٹ میں کہا:سابق وزیراعظم فومیو کشیدا سے بہترین ملاقات ہوئی۔ وہ ہمیشہ بھارت-جاپان تعلقات کو مضبوط بنانے کے حامی رہے ہیں۔ ہم نے تجارت، جدید ٹیکنالوجی، انسانی وسائل کی شمولیت اور سیمی کنڈکٹرز جیسے نئے شعبوں میں مواقع پر بات کی۔

اسی طرح وزیراعظم مودی نے جاپان کے سابق وزیراعظم اور جاپان-انڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین یوشی ہیدے سوگا سے بھی ملاقات کی۔ مودی نے کہا: یوشی ہیدے سوگا کے ساتھ اچھی ملاقات ہوئی۔ ہم نے بھارت-جاپان تعاون کے مختلف پہلوؤں اور اسے مزید گہرا کرنے پر بات کی، بالخصوص ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، تجارت اور سرمایہ کاری میں قریبی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے پہلے دن میں، وزیراعظم مودی اور جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا نے جاپان-انڈیا اکنامک فورم سے خطاب کیا۔ ایشیبا نے ایک پوسٹ میں لکھا: جاپان-انڈیا اکنامک فورم میں میں نے خطاب کیا اور ہندوستانکے وزیراعظم مودی کا خیرمقدم کیا۔قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم مودی جمعہ کی صبح دو روزہ سرکاری دورے پر ٹوکیو پہنچے ہیں۔ اس دوران وہ بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کے 15ویں ایڈیشن میں بھی شرکت کریں گے

 وزیرِاعظم مودی کو جاپان کے دورے پر روایتی داروما گڑیا پیش کی گئی

وزیرِاعظم نریندر مودی کو جاپان کے دورے کے دوران ٹوکیو میں شورینزان داروما-جی مندر کے چیف پجاری کی جانب سے ایک داروما گڑیا پیش کی گئی۔ یہ گڑیا جاپانی روایت میں خوش قسمتی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔داروما گڑیا ایک کھوکھلی، گول جاپانی روایتی گڑیا ہے جس کا ماڈل بودھی دھرم پر بنایا گیا ہے، جو بدھ مت کی ذن روایت کے بانی تھے۔ یہ گڑیا عام طور پر سرخ رنگ کی ہوتی ہے اور بھارتی بھکشو بودھی دھرم کی شبیہ پیش کرتی ہے، تاہم اس کی رنگت اور ڈیزائن مختلف علاقوں اور فنکاروں کے مطابق بدل جاتے ہیں۔

یہ گڑیا خوش نصیبی کی علامت سمجھی جاتی ہے اور جاپانی کہاوت "سات بار گِرنا، آٹھویں بار اٹھ کھڑے ہونا"کی عکاسی کرتی ہے۔ روایت کے مطابق جاپانی لوگ اپنی ذاتی منزل طے کرنے سے پہلے گڑیا کی ایک آنکھ کو رنگ دیتے ہیں، دوسری آنکھ خالی رہتی ہے جب تک کہ ہدف پورا نہ ہو جائے۔ یہ گڑیا اپنے مقصد کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کی مستقل یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے۔وزیرِاعظم مودی دو روزہ سرکاری دورے پر جاپان میں ہیں، جہاں وہ بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے مطابق فورم سے وزیرِاعظم مودی اور جاپانی وزیرِاعظم شیگیرو ایشیبا دونوں نے خطاب کیا، جس میں مختلف شعبوں کے سی ای اوز اور کاروباری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔