مشرقی القدس میں یہودی بستی میں فائرنگ سے 8 اسرائیلی ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
مشرقی القدس میں یہودی بستی میں فائرنگ سے 8 اسرائیلی ہلاک
مشرقی القدس میں یہودی بستی میں فائرنگ سے 8 اسرائیلی ہلاک

 

 

یروشلم :مشرقی القدس میں یہودی بستی میں فائرنگ کرکے 8 اسرائیلیوں کو ہلاک کردیا گیا۔ اسرائیلی پولیس اور ایمبولینس ٹیموں نے اعلان کیا کہ جمعہ کی شام مقبوضہ مشرقی القدس کی بستی ’’ نبی یعقوب‘‘ کے پڑوس میں ایک بندوق بردار نے یہودی عبادت گاہ میں عبادت گزاروں پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اے ایف پی کے مطابق پولیس نے کہا ہے القدس میں ایک یہودی عبادت گاہ پر دہشت گرد حملہ ہواہے۔

حملہ بستی ’’ نبی یعقوب‘‘ کے ایک محلے میں ہوا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکہ القدس میں ایک عبادت گاہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے

پٹیل نے ایک پریس بیان میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی حکام اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے اگلے ہفتے طے شدہ اسرائیل کے دورے میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتے۔