اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اسلحہ ذخیرہ کرنے کے مقامات پر حملے کیے ہیں۔

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2025
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اسلحہ ذخیرہ کرنے کے مقامات پر حملے کیے ہیں۔
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اسلحہ ذخیرہ کرنے کے مقامات پر حملے کیے ہیں۔

 



 تل ابیب:  اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز بتایا کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے متعدد اسلحہ ذخیرہ کرنے کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

فوج کے مطابق یہ اسلحہ ذخیرہ گاہیں عام آبادی کے بیچوں بیچ قائم کی گئی تھیں جو اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ حزب اللہ لبنانی شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے اور شہری علاقوں کے اندر سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھتی ہے۔

عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لئے قریبی عمارتوں میں رہنے والے لوگوں کو پہلے ہی انخلا کی ہدایت دی گئی تھی اور کارروائی کے دوران انتہائی درست نشانہ بنانے والے ہتھیار، فضائی نگرانی اور دیگر حفاظتی اقدامات استعمال کیے گئے۔

ایک سالہ جنگ بندی معاہدے کے تحت لبنانی حکومت پر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے لیکن اسرائیلی حکام بیروت کے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہیں۔ ایران کی حمایت یافتہ اس تنظیم کی جانب سے طاقت دوبارہ بڑھانے کی کوششوں کے پیش نظر اسرائیل حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بار بار فضائی حملے کر رہا ہے۔