غزہ پر اسرائیل نے مزید حملے کئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-05-2021
 اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 58 بچے اور 34 خواتین سمیت 200 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 58 بچے اور 34 خواتین سمیت 200 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

 

 

غزہ

اسرائیلی وزیر اعظم کی فلسطین میں اسرائیلی حملے جاری رکھنے کی دھمکی کے بعد صہیونی ریاست کے لڑاکا طیاروں کے حملے دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں اور غزہ پر تازہ حملوں کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

مسلسل 10 منٹ تک جاری رہنے والے حالیہ فضائی حملوں سے غزہ شہر شمال سے جنوب تک لرز اٹھا۔تازہ ترین اسرائیلی حملے حالیہ حملوں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک اور وسیع پیمانے پر کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے قبل ہونے والے حملے جس میں 42 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، آج ہونے والے حملے زیادہ خطرناک تھے۔

غزہ کی پٹی میں ہفتے بھر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 58 بچے اور 34 خواتین سمیت 200 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ اس نے غزہ میں حماس کے 9 کمانڈروں کے گھروں پر حملہ کیا۔

اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں مرکزی ساحلی سڑک، سیکیورٹی کمپاؤنڈز اور کھلی جگہوں کو نشانہ بنایا گیا۔بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے بتایا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں سے غزہ کے بجلی گھر سے جنوبی غزہ شہر کے بڑے حصوں تک بجلی فراہم کرنے والی ایک لائن کو نقصان پہنچا ہے۔