افغانستان میں داعش کی موجودگی پورے خطے کے لیے خطرہ: ایرانی صدر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-09-2021
افغانستان میں داعش کی موجودگی پورے خطے کے لیے خطرہ: ایرانی صدر
افغانستان میں داعش کی موجودگی پورے خطے کے لیے خطرہ: ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ افغان سرحد پر داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایرانی صدر نے سرکاری ٹیلی وژن پر بیان میں کہا کہ افغانستان میں تمام افغان عوام کی نمائندہ حکومت بنائی جائے۔

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی پورے خطے کے لیے خطرناک ہے، افغان سرحد پر داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ (ایجنسی ان پٹ )