انڈونیشیا :گرجا گھر پرخودکش دھماکا، 2 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2021
چرچ کے باہر دھماکہ
چرچ کے باہر دھماکہ

 

 

انڈونیشیا میں ایسٹر تقریبات کے دوران گرجا گھر کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

موٹر سائیکل سوار بمبار نے مکاسر شہر میں گرجا گھر میں گھسنےکی کوشش کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گرجا گھر گارڈ کے روکنے پر بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرجا گھر پر حملہ کرنے کے لیے آنے والے حملہ آوروں کی تعداد دو تھی۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد حملہ آور تھے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے