ہند-جرمنی آبدوز معاہدہ جلد متوقع

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 30-07-2026
ہند-جرمنی آبدوز معاہدہ جلد متوقع
ہند-جرمنی آبدوز معاہدہ جلد متوقع

 



نئی دہلی: جرمنی کے سفیر فلپ ایکرمین نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان نئی نسل کی آبدوزوں کی خریداری کا معاہدہ بہت جلد طے پانے کی امید ہے۔ اطلاعات کے مطابق، دونوں ممالک تقریباً 8 ارب یورو (90 ہزار کروڑ روپے سے زائد) مالیت کے پروجیکٹ-75 آئی کے تحت چھ جدید روایتی آبدوزوں کی تعمیر کے معاہدے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

یہ آبدوزیں ہندوستان میں بحریہ کے لیے تیار کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے تحت جرمنی کی تھائسن کروپ میرین سسٹمز (TKMS) اور ہندوستان کی سرکاری کمپنی مزاگاؤں ڈاک شپ بلڈرز کے درمیان معاہدہ متوقع ہے۔ فلپ ایکر مین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "آبدوزوں کے معاہدے کے بارے میں مجھے پوری امید اور اعتماد ہے کہ اس پر بہت جلد، شاید اگلے ماہ، دستخط ہو جائیں گے۔" وہ یہ بات انڈو-جرمن چیمبر آف کامرس (IGCC) کی جانب سے منعقدہ ایک صنعتی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہے تھے۔