کویت کے ہوائی اڈے پر حملہ : 1 ہندوستانی شہری ہلاک

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 03-06-2026
کویت کے ہوائی اڈے پر حملہ : 1 ہندوستانی شہری ہلاک
کویت کے ہوائی اڈے پر حملہ : 1 ہندوستانی شہری ہلاک

 



دبئی
کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے میں ایک ہندوستانی شہری ہلاک ہوگیا۔ حکام نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کی۔کویت میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں "کویت ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں ایک ہندوستانی شہری کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس" کا اظہار کیا۔
سفارت خانے نے کہا کہ وہ سوگوار خاندان اور اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لیے کویتی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
کویت نے بدھ کے روز فضائی آمدورفت معطل کر دی، جب ایران کے حملوں میں ٹرمینل ون کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا جبکہ ہوائی اڈے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
یہ معلومات شہری ہوا بازی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان عبداللہ الراجحی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا  کو فراہم کیں۔