اسرائیل میں انڈین فلم فیسٹیول شروع

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 31-10-2025
اسرائیل میں انڈین فلم فیسٹیول شروع
اسرائیل میں انڈین فلم فیسٹیول شروع

 



حیفہ/ آواز دی وائس
اسرائیل کے شہر حیفہ میں دوسرے انڈین فلم فیسٹیول کا شاندار افتتاح ہوا۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والے اس میلے کے افتتاحی پروگرام میں 200 سے زیادہ افراد نے شرکت کی، حالانکہ یروشلم میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے باعث پورے ملک میں ٹریفک متاثر رہی۔
ہندوستانی حکومت کی جانب سے ہندوستان کو ایک عالمی فلمی مرکز کے طور پر فروغ دینے کی کوششوں کے تحت، اسرائیل میں قائم ہندوستانی سفارت خانے نے حیفہ میونسپلٹی کے تعاون سے جمعرات کو ہندوستانی فلمی میلے کے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں ہندوستانی سنیما کی شاندار اور متنوع وراثت کا جشن منایا گیا۔
اس سے قبل، ہندوستانی سفارت خانے نے فروری میں ایک فلمی میلہ منعقد کیا تھا، جس نے ہندوستانی ثقافت میں دلچسپی رکھنے والے اسرائیلی شائقین کو بڑی تعداد میں متوجہ کیا تھا۔ اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس پروگرام کے دوسرے ایڈیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔
اسرائیل کے معروف فلم ساز ڈین وولمین نے دوسرے ہندوستانی فلمی میلے کے انعقاد کو ایک اہم اقدام قرار دیا، کیونکہ اس سے معیاری ہندوستانی سنیما نہ صرف تل ابیب اور یروشلم جیسے بڑے شہروں تک، بلکہ ملک کے چھوٹے قصبوں تک بھی پہنچے گا۔
دو دن تک جاری رہنے والے اس فلمی میلے کے دوران ’پدماوت‘، ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘، ’جوان‘، ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’اندھادھن‘ اور ’12ویں فیل‘ جیسی سپر ہٹ بالی ووڈ فلمیں حیفہ، نتنیا، افولا، تل ابیب اور ڈیمونا (جو ’لٹل انڈیا‘ کے نام سے مشہور ہے) میں دکھائی جائیں گی۔