ایران کے سفر سے گریز کریں، تہران میں ہندوستانی سفارت خانے کی ہدایت

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 24-06-2026
ایران کے سفر سے گریز کریں، تہران میں ہندوستانی سفارت خانے کی ہدایت
ایران کے سفر سے گریز کریں، تہران میں ہندوستانی سفارت خانے کی ہدایت

 



نئی دہلی
مغربی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے درمیان، ایران میں موجود ہندوستانی سفارت خانے نے بدھ کے روز تمام ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انتہائی ضروری وجوہات کے سوا ایران کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ایک باضابطہ سکیورٹی ایڈوائزری میں سفارت خانے نے کہا کہ وہ تہران میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ  تہران میں ہندوستانی سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ ایران میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ مثبت پیش رفت اور مجموعی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر سفارت خانہ ایران کا سفر کرنے پر غور کرنے والے ہندوستانی شہریوں کے لیے نظرثانی شدہ ایڈوائزری جاری کرنا چاہتا ہے۔ حالیہ بہتری کے باوجود، ہندوستانی شہریوں کو آئندہ اطلاع تک ایران کے تمام غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔سفارت خانے نے مزید کہا کہ جو ہندوستانی شہری پہلے سے ایران میں موجود ہیں یا ناگزیر سرکاری اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر ایران کا سفر کرنے پر مجبور ہیں، وہ انتہائی احتیاط، چوکسی اور حالات سے مکمل آگاہی برقرار رکھیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران میں مقیم ہندوستانی شہریوں اور ان افراد کو جنہیں ناگزیر سرکاری یا عملی وجوہات کی بنا پر ایران جانا پڑ سکتا ہے، مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اعلیٰ درجے کی احتیاط برتیں، ہر وقت چوکس رہیں اور حالات سے مکمل باخبر رہیں۔ انہیں یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ قابلِ اعتماد ذرائع سے مقامی صورتحال پر نظر رکھیں اور مقامی حکام کی جانب سے جاری تمام ہدایات پر عمل کریں۔
سفارت خانے نے ایران میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا کہ وہ جلد از جلد اپنی تفصیلات سفارت خانے میں رجسٹر کروائیں اور سفارت خانے کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تازہ معلومات حاصل کرتے رہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں اور ایران پہنچنے والے افراد کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جلد از جلد تہران میں ہندوستانی سفارت خانے کے پاس اپنی تفصیلات رجسٹر کروائیں۔ انہیں یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ معلومات اور آئندہ جاری ہونے والی کسی بھی ایڈوائزری کے لیے سفارت خانے کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر باقاعدگی سے نظر رکھیں۔
یہ ایڈوائزری مغربی ایشیا میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت  کے تحت ہونے والے ابتدائی تکنیکی مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام کے بعد جاری کی گئی ہے۔ مذاکرات میں دونوں فریقوں نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے اور 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اگرچہ سفارتی کوششوں میں نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے، تاہم کئی بنیادی اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔ ان میں بین الاقوامی نگرانی اور تصدیق تک رسائی، آبنائے ہرمز کے طویل مدتی انتظامی نظام اور ایران کے منجمد مالی ذخائر کی واپسی جیسے اہم مسائل شامل ہیں۔