روم:وزیر اعظم نریندر مودی کا منگل کو روم پہنچنے پر ہندستانی برادری نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ یہ ان کے پانچ ممالک کے دورے کا پانچواں اور آخری مرحلہ ہے۔وزیر اعظم نے ہندستانی کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی اور اپنے ہوٹل میں ثقافتی پروگرام بھی دیکھے۔ مودی نے ایک بچے کے لیے آٹوگراف بھی دیا جس نے ان کا پورٹریٹ پیش کیا تھا۔
وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں سوامنی شدھانندا گیری بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 2021 کے بعد یہ ان کی مودی سے دوسری ملاقات ہے۔انہوں نے کہا کہ سناتن دھرم سنگھ کو اٹلی کی پارلیمنٹ نے سرکاری مذہب کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
انہوں نے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور وزیر اعظم مودی مسلسل ان کے مشن کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔ہندستانی برادری کے ایک رکن نے وزیر اعظم سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مودی کے خطاب اور ملاقات سے بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار انہیں وزیر اعظم سے ملنے کا موقع ملا اور یہ ان کے لیے ایک خاص لمحہ تھا۔
Five Italians passionate about Indian dance, Svamini Atmananda Giri, Ms. Martina Meenakshi Argada, Ms. Lucrezia Maniscotti, Ms. Valeria Vespaziani, Ms. Rosella Fanelli performed ‘Trigalbandi’, which included Kuchipudi, Bharatanatyam and Kathak. It is wonderful to see Indian dance… pic.twitter.com/gWYKgNejBe
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2026
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔وزیر اعظم مودی نے ایک اطالوی فنکار کی بنائی ہوئی پینٹنگ بھی دیکھی جس میں وارانسی کے گھاٹ دکھائے گئے تھے۔ یہ پینٹنگ ہندستانی ثقافت سے متاثر ہو کر تیار کی گئی تھی۔فنکار نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے ان سے مصافحہ کیا اور پوچھا کہ اس پینٹنگ کو بنانے میں کتنا وقت لگا۔
فنکار نے کہا کہ ان کے لیے یہ پینٹنگ ایک اطالوی فنکار کی نظر اور ہندستان کی رنگا رنگ ثقافت کے درمیان ایک پل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندستان سے محبت کرتے ہیں اور ان کا فن ہندستانی ثقافت سے گہرے طور پر متاثر ہے۔وزیر اعظم کے استقبال میں پرفارم کرنے والی ایک فنکارہ نے کہا کہ وہ 15 برس تک ہندستان میں رہ چکی ہیں اور مودی کے استقبال میں پرفارم کر کے بہت خوش ہیں۔ایک اور فنکار نے بتایا کہ ان کے گروپ نے وزیر اعظم کے لیے راگ ہنس دھوانی پر مبنی روایتی دھن پیش کی۔
Indian music is getting very popular in Italy. During the community welcome in Rome last evening, five Italian artistes performed the Hamsadhwani. Compliments to Mr. Valerio Bruni (Santoor), Mr. Leo Vertunni (Sitar), Mr. Simone Mattiello (Bansuri), Mr. Francesco Gherardi (Tabla)… pic.twitter.com/8uek9XaiGO
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2026
انہوں نے کہا کہ تمام موسیقاروں نے مل کر یہ خصوصی دھن تیار کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندستانی اقدار اور فن کو اٹلی اور پورے یورپ میں مزید پھیلانے کے لیے پُرجوش ہیں۔وزیر اعظم مودی کا اٹلی کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندستان اور اٹلی کے تعلقات میں مسلسل مضبوطی آ رہی ہے۔ دونوں ممالک 2025 سے 2029 کے مشترکہ اسٹریٹجک ایکشن پلان پر سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔تجارت سرمایہ کاری دفاع و سلامتی صاف توانائی اختراع سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی روابط اس تعاون کے اہم شعبے ہیں۔2025 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت 16.77 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ اپریل 2000 سے ستمبر 2025 تک اٹلی کی جانب سے 3.66 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہندستان میں کی گئی۔اس سے قبل وزیر اعظم مودی ناروے کے دورے پر تھے۔ ناروے سے پہلے وہ سویڈن نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔