امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنراب ہندوستان ہے عمران کا درد زبان پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان

 

 

اسلام آباد :پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اب افغانستان میں در پردہ کھیل کے ساتھ ایک نیا دکھڑا سنا رہے ہیں ۔پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا نےفیصلہ کرلیا ہے کہ ان کا اسٹریٹجک پارٹنر اب ہندوستان ہے، اس لیے پاکستان سے مختلف سلوک کیا جا رہا ہے۔

 اسلام آباد میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ پاکستان ان کا افغانستان میں چھوڑا 20 سال کا گند صاف کرنےکے لیے رہ گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں افغانستان میں سیاسی حل نظرنہیں آتا ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جب تک اشرف غنی افغانستان کے صدر رہیں گے طالبان ان سے بات نہیں کریں گے۔

 عمران خان اس بات کو محسوس کررہے ہیں کہ افغانستان میں اب عوام بھی پاکستان کے کردار کو پسند نہیں کررہے ہیں۔ مختلف شہروں میں پاکستان اور طالبان کے خلاف نعرے لگ رہے ہیں’جلوس نکل رہے ہیں ۔کیونکہ عوام نے اس بات کو محسوس کیا ہے کہ ان کے ملک میں پاکستان کا کردار منفی رہا ہے۔