ہندوستان اور مصر نے عالمی جنوب کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2026
ہندوستان اور مصر نے عالمی جنوب کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا
ہندوستان اور مصر نے عالمی جنوب کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

 



قاہرہ:  ہندوستان۔ مصر برکس کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ مصر میں ہندوستانی سفارت خانے کے مطابق کانفرنس میں عالمی جنوب کی آواز اور نمائندگی کو مزید مؤثر بنانے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا گیا۔سفارت خانے نے پیر کے روز ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہندوستان۔ مصر برکس کانفرنس کا اختتامی اجلاس انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سفیر این جے گنگے کے اختتامی خطاب کے ساتھ مکمل ہوا۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران ہونے والے تفصیلی تبادلۂ خیال نے برکس کے مختلف شعبوں میں ہندوستان اور مصر کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کی دوبارہ تصدیق کی۔ کانفرنس میں عالمی جنوب کی آواز اور کردار کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ زیادہ جامع۔ نمائندہ اور منصفانہ بین الاقوامی نظام کے فروغ کے مشترکہ عزم پر بھی زور دیا گیا۔

’’دو قدیم تہذیبیں۔ ایک عصری شراکت داری‘‘ کے عنوان سے ثقافتی تبادلے کے اجلاس میں وزارت ثقافت کے سکریٹری وویک اگروال نے خصوصی خطاب کیا۔سفارت خانے کے مطابق وویک اگروال نے کہا کہ ثقافتی اور تہذیبی مکالمہ برکس تعاون کا ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے برکس کی ہندوستانی صدارت کے دوران ترجیحی شعبوں کی وضاحت کرتے ہوئے ثقافتی ورثے کے تحفظ۔ تخلیقی معیشت کو مضبوط بنانے۔ ثقافت پر مبنی پائیدار ترقی کے فروغ اور عوام کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

سفارت خانے نے کہا کہ ہندوستان اور مصر دنیا کی 2 قدیم تہذیبوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سطح پر اور برکس کے اندر قریبی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔اس سے قبل وزارت خارجہ میں قونصلر پاسپورٹ ویزا اور بیرون ملک ہندوستانی امور کی سکریٹری سری پریا رنگناتھن نے ہندوستان۔ مصر برکس شراکت داری کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔

سفارت خانے کے مطابق سری پریا رنگناتھن نے ہندوستان کی برکس 2026 کی صدارت کی ترجیحی شعبوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہندوستان اور مصر کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری برکس کے اندر تعاون کو مزید بڑھانے اور عالمی جنوب کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ سری پریا رنگناتھن نے مصر کے اسسٹنٹ وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور سفیر عمرو حمزہ سے بھی ملاقات کی۔

سفارت خانے کے بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے ہندوستان۔ مصر اسٹریٹجک شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور سیاسی۔ اقتصادی اور اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی اپنے نقطۂ نظر کا تبادلہ کیا۔