سعودی خواتین انجینئرز میں 20فیصداضافہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2021
سعودی خواتین انجینئرز میں 20فیصداضافہ
سعودی خواتین انجینئرز میں 20فیصداضافہ

 

 

ریاض

سعودی انجینئرز کونسل کا کہنا ہے کہ خواتین انجینئرز میں سال رواں کے دوران20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی انجینئرز کونسل کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی انجینئرخواتین میں الیکٹرانک انجینئر، پروگرامنگ، سول انجینئر، کمپیوٹر اور بائیو انجینئرز شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کونسل میں رجسٹرڈ سعودی خواتین انجینئرز کی مجموعی تعداد 4304 تک پہنچ گئی، ان میں سے 729 نے 2021 کے دوران اندراج کرایاہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2020 کے دوران انجینئرز کونسل میں رجسٹرڈ انجینئرز کی تعداد 3575 تھی، اس وقت سعودی خواتین کی تعداد 2633 سے زیادہ نہیں تھی.

۔2020 کے دوران 900 نے اندراج کرایا، بیشتر کا تعلق سول انجینئرنگ سے تھا، ان کی تعداد 858 ریکارڈ کی گئی۔انجینئرز کونسل میں خواتین و مرد انجینئرز کی مجموعی تعداد 18646 ہے۔ (ایجننسی ان پٹ )