عمران خان کو ہندوستان۔پاکستان کے بیچ ایٹمی جنگ کا اندیشہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
عمران خان کو ہندوستان۔پاکستان کے بیچ ایٹمی جنگ کا اندیشہ
عمران خان کو ہندوستان۔پاکستان کے بیچ ایٹمی جنگ کا اندیشہ

 

 

اسلام آباد: پاکستان کی اپوزیشن پارٹیوں اور معیشت کے محاذپر گھرے ہوئے پاکستانی وزیراعظم عمران نے ہندوستان اور پاکستان کے بیچ ایٹمی جنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پراجاگر کریں گے جبکہ بی جے پی کی حکومت ہندوستان اورخطے کیلئےخطرناک ہے مجھے خدشہ ہے کہ بی جے پی حکومت کی موجودگی میں پاک ۔بھارت ایٹمی جنگ نہ چھڑجائے۔

عمران خان نے انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ نائن الیون میں کوئی افغان شہری ملوث نہیں تھا لیکن افغانستان پرامریکا کی مسلط کردہ جنگ ایک جنونی عمل تھا۔

ان کا کہناتھا کہ امریکا نے افغانستان میں نام نہادجنگ کے نام پر20 سال تک قبضہ کیے رکھا، سمجھ نہیں آیا امریکی افغانستان میں کیا اہداف حاصل کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ایک کروڑ 40 لاکھ عوام امداد کی منتظر ہیں اور امریکا کو اب افغان عوام کا ساتھ چھوڑنا نہیں چاہیے۔