مریم نواز کو کچھ ہوا تو ذمہ دار فوج ہوگی ۔ نواز شریف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-03-2021
نواز شریف کا ویڈیو پیغام
نواز شریف کا ویڈیو پیغام

 

 

اسلام آباد ۔

نواز شریف لندن: پاکستان میں فوج اور سیاستدانوں کے درمیان ٹکراو کی زنجیر لمبی ہوتی جارہی ہے۔اب سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو دھمکی دینے کا الزام ملک کی فوج پر لگایا ہے۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2 منٹ پر مشتمل اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پہلے آپ نے کراچی کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ دیا جہاں مریم رہ رہی تھیں اور اب آپ انہیں دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر وہ باز نہ آئی تو انہیں (سیاسی طور پر) توڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو پامال کیا جارہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ میں اعتماد کے ووٹ ڈالنے کے دوران دی جانے والی مدد ’کوئی راز نہیں‘ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ 3 سینئر آرمی جرنیلوں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو بھی کیا وہ ایک سنگین جرم ہے اور ان کا احتساب کیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہیں نہ صرف دھمکیاں دی گئیں بلکہ دھمکی دینے والوں نے گالی گلوچ پر مبنی زبان استعمال کی۔ ایک روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز کو بلایا جارہا ہے اور کہا گیا کہ وہ پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔