کشمیر میں’ آزادی یا الحاق‘ پر ریفرنڈم کراوں گا ۔عمران کا نیا داو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-07-2021
انتخابی وعدہ
انتخابی وعدہ

 

 

اسلام آباد :پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کشمیر پر داو چل دیا ہے،وہ ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرنے کا کھیل کرنے لگے۔اب عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں ’میری حکومت ایک اور ریفرنڈم کرائے گی کہ آپ (کشمیری) پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں یا آزاد رہنا چاہتے ہیں۔

 پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی کشمیر کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں یہ ضائع نہیں ہوں گی۔سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ریفرنڈم ہو گا اور آپ فیصلہ کریں گے کہ انڈیا نہیں، آپ پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کشمیر میں 2 ریفرنڈم کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ریفرنڈم میں کشمیری عوام پاکستان یا ہندوستان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کریں گے جبکہ ہماری حکومت میں ہونے والے دوسرے ریفرنڈم میں وہ پاکستان کے ساتھ الحاق یا آزاد ریاست کے طور پر رہنے کا فیصلہ کریں گے۔

 دراصل مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا موسم ہے ،جبکہ پاکستان انصاف پارٹی کی بھی زبردست مخالفت ہورہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں پچھلے دنوں ہندوستان کی حمایت میں نعرے بلند کئے گئے تھے۔

انتخابات سے قبل عمران خان کا بیان کشمیری عوام کے سامنے ’’گاجر‘‘ لٹکانے کے مترادف ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اس کے بعد میری حکومت پھر ایک ریفرنڈم کروائے گی جس میں کشمیر کے لوگوں کو ہم کہیں گے کہ آپ فیصلہ کریں کہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد رہنا ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ ’مخالفین کہہ رہے ہیں کہ میں کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتا ہے، یہ بات کہاں سے آئی، مجھے علم نہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز نے اپنے انتخابی جلسوں میں کہا تھا کہ عمران خان پاکستان کے زیر انتطام کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم  پاکستان عمران خان کے مطابق وہ مسلم لیگ ن جس نے کوئی کام ایمانداری سے ہیں کیا، ابھی سے کہنا شروع ہو گئی ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہو گی۔