فلسطینی حمایت کی وجہ سے آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کیا گیا۔ حوثی رہنما کا دعویٰ

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 06-07-2026
 فلسطینی حمایت کی وجہ سے آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کیا گیا۔ حوثی رہنما کا دعویٰ
فلسطینی حمایت کی وجہ سے آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کیا گیا۔ حوثی رہنما کا دعویٰ

 



تہران:یمن کی حوثی تحریک کے ایک سینئر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر مرحوم آیت اللہ علی خامنہ ای کو فلسطینی کاز کی حمایت اور عالم اسلام میں ان کے گہرے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکہ اور اسرائیل نے نشانہ بنایا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے کے مطابق حوثی رہنما اور انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے اتوار کو تہران میں مرحوم ایرانی رہنما کی نماز جنازہ اور تعزیتی تقریبات میں شرکت کے دوران ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔محمد البخیتی نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شخصیت ایران کیجغرافیائی اور سیاسی سرحدوں سے کہیں آگے تک اثر رکھتی تھی۔ انہوں نے انہیں مزاحمت آزادی کی جدوجہد اور خودمختاری وقار اور آزادی کے خواہاں متعدد اقوام کے لیے ایک علامت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ہمیشہ تحریک کا سرچشمہ رہیں گے۔

آئی آر این اے کے مطابق البخیتی نے مزید دعویٰ کیا کہ عالم اسلام میں آیت اللہ خامنہ ای کی فکری اور سیاسی سوچ کے اثرات اور فلسطین کی آزادی کے لیے ان کی مسلسل حمایت وہ بنیادی عوامل تھے جن کی وجہ سے امریکہ اور اسرائیل نے انہیں شہید کیا۔دریں اثنا ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پریس ٹی وی نے اطلاع دی کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے کا جلوس پیر کی صبح تہران میں شروع ہوا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ جلوس 10 سے 12 گھنٹے تک جاری رہنے کی توقع ہے جبکہ لاکھوں سوگوار راستے میں موجود ہیں۔ اسے ایران کی جدید تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جلوس مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے تہران کے گرینڈ مصلیٰ مذہبی کمپلیکس سے شروع ہوا جہاں گزشتہ 2 دن سے آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی رکھا گیا تھا۔منتظمین کے مطابق جنازے کا جلوس تقریباً 10 کلومیٹر طویل راستے سے گزرے گا جس میں دماوند اسٹریٹ امام حسین اسکوائر انقلاب اسٹریٹ انقلاب اسکوائر آزادی اسٹریٹ آزادی اسکوائر اور شہید لشگری ہائی وے شامل ہیں جو مہرآباد ہوائی اڈے کے قریب واقع ہے۔

اتوار کو آیت اللہ جعفر سبحانی نے مرحوم رہنما ان کے داماد ڈاکٹر مصباح الہدیٰ باقری کنی ان کی صاحبزادی زہرا حداد عادل ان کی 14 ماہ کی نواسی زہرا محمدی گلپایگانی اور سیدہ بشریٰ حسینی خامنہ ای کی نماز جنازہ پڑھائی۔پریس ٹی وی کے مطابق منگل کو قم میں تعزیتی تقریبات جاری رہیں گی جبکہ بدھ کو نجف میں حضرت امام علی علیہ السلام کے روضہ اور کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضوں پر جلوس نکالے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مرحوم آیت اللہ خامنہ ای کی وصیت کے مطابق جمعرات 9 جولائی کو مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں تدفین عمل میں آئے گی۔پریس ٹی وی نے بتایا کہ جمعہ کو روس چین ہندوستان پاکستان عراق تاجکستان ترکی سمیت متعدد ممالک کے سربراہان مملکت وزرائے اعظم اور اعلیٰ حکام تہران پہنچے اور مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہوئے تھے جس کے بعد پورے مغربی ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ تہران میں لاکھوں افراد نے جنازے میں شرکت کی جبکہ ایرانی سیاسی اور عسکری قیادت نے ان کے مشن کو جاری رکھنے اور ذمہ دار عناصر سے حساب لینے کے عزم کا اظہار کیا۔آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا۔ الجزیرہ کے مطابق سکیورٹی خدشات اور اسرائیلی خطرات کے باعث ان کے 6 روزہ جنازے کی تقریبات میں شریک نہ ہونے کا امکان ہے۔