مسجد الحرام : زائرین کو 50 زبانوں میں 24 گھنٹے رہنمائی کی سہولت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2023
مسجد الحرام : زائرین کو 50 زبانوں میں 24 گھنٹے رہنمائی کی سہولت
مسجد الحرام : زائرین کو 50 زبانوں میں 24 گھنٹے رہنمائی کی سہولت

 

 ریاض :سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ 50 زبانوں میں زائرین کی رہنمائی کر رہی ہے۔ مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں ترجمان زائرین کی خدمت پر 24  گھنٹے مامور کیے گئے ہیں۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سیکریٹری ادارہ ترجمان نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں دو طرح سے ترجمے کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔ زائرین کو مسجد الحرام کے اندر اور باہر براہ راست رہنمائی خود ان کی اپنی زبان میں دی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ’مسجد الحرام میں وعظ کی مجلسوں اور خطابات نیز علمی لیکچرز کے ترجمے بھی مہیا کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’منارت الحرمین پلیٹ فارم اور ایف ایم کے ذریعے بھی ترجمہ شدہ خطباتِ ہدایات اور لیکچرز کے ترجمے پیش کیے جا رہے ہیں۔

بتا یا گیا ہے کہ ’نئے ہجری سال کے پانچ ماہ کے دوران ان تراجم سے 10 ملین افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

awazurdu

حرمین شریفین انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ زائرین کو مسجد الحرام کے اندر اور باہر استقبالیہ مراکز پر بھی ان کی اپنی زبان میں رہنمائی مل سکے۔

سکیورٹی اداروں، وزارت حج وعمرہ اور سعودی ہلال احمر کے ساتھ رابطے زائرین کی اپنی زبان میں فراہم ہوں۔

عربی زبان نہ جاننے والوں کو مقدس و تاریخی مقامات کے بارے میں معتبر معلومات زائرین کی اپنی زبان میں مہیا ہوں۔ یہ سہولت 24  گھنٹےاور 12 مہینے مہیا رہے گی۔