حج: سیکیورٹی فورس کی پریس کانفرنس ، پہلی مرتبہ خاتون افسر کی بریفنگ

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-07-2021
خاتون افسر کی بریفنگ
خاتون افسر کی بریفنگ

 



 

مکہ : حج سیکیورٹی فورس کی پریس کانفرنس میں پہلی مرتبہ خاتون سیکیورٹی اہلکار خاتون عبیر الراشد کو بریفنگ کا موقع دیا گیا۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق پریس کانفرنس میں حج موسم کے دوران ٹریفک اور سیکیورٹی فورسز کی سکیموں کی تفصیلات بیان کی گئیں۔

بتایا گیا کہ اس سال حج مقامات پر ٹریفک اور سیکیورٹی فورس کے اہلکار کیا خدمات انجام دیں گے اور سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے نئے اقدامات کیا کیے جائیں گے۔ پریس کانفرنس میں حج سیکیورٹی فورس کے کمانڈر میجر جنرل زاید الطویان نے بتایا کہ حج کے موقع پر ٹریفک اور سیکیورٹی کارروائی کو موثر بنانے کے لیے خفیہ گشتی فورس تشکیل دی گئی ہے۔