جرمنی: اسرائیل مخالف مظاہروں کے بعد حماس کے جھنڈے پر پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-06-2021
 جھنڈے پر پابندی
جھنڈے پر پابندی

 

 

برلن: جرمنی نے ملک بھر میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہروں کے بعد فلسطینی تنظیم حماس کے جھنڈے پر پابندی عائد کردی۔ جرمنی کے ایوان زیریں نے ملک بھر میں حماس سمیت ایسی جماعتوں کے پرچم پر پابندی عائد کردی ہے جنہیں یورپی یونین نے دہشت گرد قرار دیا ہو۔

 یورپی یونین نے حماس کے علاوہ کردوں کی علیحدگی پسند مسلح تنظیم پی کے کے کو بھی دہشت گرد قرار دے رکھا ہے اس لیے پابندی کی زد میں یہ دونوں تنظیمیں بھی آئیں گی۔ ’’ پی کے کے‘‘ کو ترکی نے بھی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ جرمنی میں حماس کے جھنڈے پر پابندی اس وقت سامنے آئی ہے جب ملک بھر میں اسرائیلی بمباری کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی تھی۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ریلیوں کے شرکاء نے تھوڑ پھوڑ کی اور پر تشدد کارروائیاں کی تھیں۔

 دوسری جانب جرمنی میں مقیم مسلم کمیونیٹی نے اس قانون پر کڑی تنقید کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قانون کو ایوان بالا میں مسترد کردیا جائے گا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ یہ اقدام جرمنی میں اسرائیل مخالف ریلیوں کو روکنے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔