نیپال ۔ بدعنوانی کا پھیلاؤ احتجاج کا سبب ۔ جنریشن زی

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 11-09-2025
نیپال ۔ بدعنوانی کا پھیلاؤ احتجاج کا سبب ۔ جنریشن زی
نیپال ۔ بدعنوانی کا پھیلاؤ احتجاج کا سبب ۔ جنریشن زی

 



کھٹمنڈو: نیپال میں جنریشن زی(Gen Z) کی قیادت میں جاری ملک گیر احتجاج کے دوران نوجوان رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی کے پھیلاؤ اور سیاسی جمود ہی وہ بنیادی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے عوام حکومت کے خلاف بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے۔

جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں احتجاجی رہنماؤں نے سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی کو عبوری وزیراعظم کے عہدے کے لیے اپنی متفقہ امیدوار کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے ان کی دیانت داری اور آزادیٔ رائے کو بنیاد بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے ملک گیر مظاہروں کے بعد استعفے کے بعد کرکی اس وقت سب سے موزوں شخصیت ہیں۔

جنریشن زی کے رہنما دیواکَر ڈنگل نے کہا:"ہم یہ تحریک بدعنوانی کے خلاف چلا رہے ہیں، کیونکہ یہ ہر جگہ پھیلی ہوئی ہے۔"یہ بیان ہزاروں نیپالی نوجوانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے جو 8 ستمبر سے کٹھمنڈو اور دیگر بڑے شہروں میں سڑکوں پر ہیں۔

ایک اور رہنما جونال گڈال نے کہا:"ہمیں عبوری دور کے لیے بہترین قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے، اور سشیلہ کرکی اس ملک کے محافظ کے طور پر سب سے موزوں آپشن ہیں۔"کرکی، جو نیپال کی پہلی خاتون چیف جسٹس رہی ہیں، عدالتی اور سیاسی بدعنوانی کے خلاف اپنے مضبوط موقف کے باعث وسیع پیمانے پر احترام رکھتی ہیں۔یہ تحریک، جو پرامن احتجاج کے طور پر شروع ہوئی تھی، بعض اوقات تشدد اور بدنظمی میں بدل گئی، جس کا الزام رہنماؤں نے سیاسی گھس پیٹھیوں پر عائد کیا۔

جنریشن زی کے رہنما انل بانیہ نے کہا:"ہم نے پرامن احتجاج کی اپیل کی تھی، لیکن سیاسی کارکنوں نے آگ زنی اور توڑ پھوڑ کی۔ ہم آئین کو بدلنا نہیں چاہتے، صرف اس میں ضروری ترامیم کرنا چاہتے ہیں۔ آن لائن سروے کے ذریعے جنریشن زی کے رہنماؤں نے سشیلہ کرکی کو چنا ہے۔ چھ ماہ میں ہم انتخابات کی طرف جائیں گے۔"ایک اور رہنما اوجشوی راج تھاپا نے کہا:"ہم ابھی مکمل قیادت لینے کے قابل نہیں ہیں، ہمیں اس کردار میں پختہ ہونے کے لیے وقت چاہیے۔ کچھ سیاسی جماعتوں کے افراد سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں توڑ سکتے ہیں۔ یہ خون خرابہ تمہارے پرانے رہنماؤں کی وجہ سے ہے۔ ہم تشدد نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمان تحلیل ہو، مگر آئین برقرار رہے۔"

کٹھمنڈو کے میئر بالندر شاہ ’بالیننے بھی کرکی کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جس سے ان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔دریں اثنا، کٹھمنڈو پوسٹ کے مطابق بدعنوانی مخالف مظاہروں میں اب تک 31 افراد ہلاکاور 1000 سے زائد زخمیہو چکے ہیں۔یہ احتجاج 8 ستمبر 2025کو کٹھمنڈو سمیت بڑے شہروں جیسے پوکھرا، بٹوال اور بیرگنج میں اس وقت شروع ہوئے جب حکومت نے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگا دی، اس بنیاد پر کہ یہ ٹیکس آمدنی اور سائبر سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔

صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے کئی شہروں میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے، جن میں کٹھمنڈو بھی شامل ہے، جو فوج کے بیان کے مطابق جمعہ کی صبح تک جاری رہے گا۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت سے ’’ادارہ جاتی بدعنوانی اور اقربا پروری‘‘ کا خاتمہ کیا جائے اور فیصلوں میں شفافیت و جواب دہی کو یقینی بنایا جائے۔عوامی غصہ اس وقت اور بڑھ گیا جب سوشل میڈیا پر’’Nepo Babies‘‘ کے رجحان نے سیاستدانوں کے بچوں کی پرتعیش زندگیاں عوام کے سامنے رکھ دیں، جس سے سیاستدانوں اور عام شہریوں کے درمیان معاشی خلیج نمایاں ہو گئی۔