چین :مودی کی استقبالیہ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات،ہندوستان کے تعلقات کو یاد کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 31-08-2025
چین :مودی کی استقبالیہ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات،ہندوستان کے تعلقات کو یاد کیا
چین :مودی کی استقبالیہ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات،ہندوستان کے تعلقات کو یاد کیا

 



تیانجن [چین]، 31 اگست (اے این آئی): وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو شنگھائی تعاون تنظیم(SCO) سربراہی اجلاس کے موقع پر منعقدہ سربراہانِ مملکت و حکومت کے سرکاری استقبالیہ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کئی عالمی رہنماؤں اور معزز شخصیات سے ملاقات کی۔وزیر اعظم مودی کا استقبال چینی صدر شی جن پنگ اور فرسٹ لیڈی پینگ لی یوان نے کیا۔ آمد کے موقع پر وزیر اعظم نے صدر شی سے مصافحہ کیا اور بعد میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ روایتی گروپ فوٹو میں شامل ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت کئی دیگر سربراہان مملکت بھی اس موقع پر موجود تھے۔استقبالیہ کے دوران وزیر اعظم مودی نے متعدد ممالک کے رہنماؤں سے گفتگو کی۔سب سے پہلے انہوں نے نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی سے ملاقات کی اور بھارت-نیپال کے گہرے ثقافتی و تاریخی رشتوں کو یاد کیا۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مودی نے لکھا: "نیپال کے وزیر اعظم مسٹر کے پی اولی سے تیانجن میں ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔ بھارت کے تعلقات نیپال کے ساتھ دیرینہ اور نہایت خاص ہیں۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے مالدیپ کے صدر محمد مویزو سے بات چیت کی اور دونوں ممالک کی ترقیاتی شراکت داری کو اجاگر کیا۔ انہوں نے لکھا: "مالدیپ کے صدر مویزو سےSCO سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ بھارت کا ترقیاتی تعاون ہمارے عوام کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔مودی نے مصر کے وزیر اعظم مصطفی مدبولی سے بھی ملاقات کی اور مصر کے اپنے دورے کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا: "وزیر اعظم مصطفی مدبولی سےSCO اجلاس میں ملاقات ہوئی۔ مصر کا میرا دورہ آج بھی یاد ہے۔ بھارت-مصر دوستی ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے!

  • اس موقع پر وزیر اعظم نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے بھی مصافحہ کیا اور مستقبل کے دوطرفہ تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا: "صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات خوشگوار رہی۔ ہم دونوں اپنے ممالک کے لیے مفید مواقع کے حوالے سے بہت پرامید ہیں۔تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات میں مودی نے بڑھتے ہوئے تجارتی و ثقافتی روابط پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا: "ہمیشہ خوشی ہوتی ہے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بات کر کے۔ بھارت کے تجارتی اور ثقافتی روابط میں اضافہ ہو رہا ہے جو ایک شاندار علامت ہے۔مزید برآں وزیر اعظم نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ دونوں ممالک توانائی، سلامتی، صحت اور دواسازی سمیت کئی کلیدی شعبوں میں قریبی تعاون کر رہے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ اور فرسٹ لیڈی پینگ لی یوان نےSCO اجلاس میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے اعزاز میں تیانجن میں عشائیہ دیا۔ ژنہوا کے مطابق یہ اجتماع رسمی اجلاسوں سے قبل رہنماؤں کے لیے ایک غیر رسمی ماحول میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

SCO سربراہی اجلاس کا باضابطہ پروگرام یکم ستمبر کی صبح سے شروع ہوگا۔