فلوریڈا ایئرپورٹ کا نام امریکی صدر ٹرمپ کے نام پر رکھنے کا اعلان

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 31-03-2026
فلوریڈا ایئرپورٹ کا نام امریکی صدر ٹرمپ کے نام پر رکھنے کا اعلان
فلوریڈا ایئرپورٹ کا نام امریکی صدر ٹرمپ کے نام پر رکھنے کا اعلان

 



واشنگٹن:امریکی ریاست فلوریڈا کے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے کیا جبکہ فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے اس حوالے سے بل پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

ایرک ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس تبدیلی میں کردار ادا کرنے پر انہیں فخر ہے اور انہوں نے ریاستی نمائندوں اور حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کا نیا نام یکم جولائی سے نافذ ہوگا۔ تاہم فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واضح کیا ہے کہ ایئرپورٹ کے نام کی تبدیلی مقامی معاملہ ہوتا ہے اور اس کے لیے ادارہ منظوری نہیں دیتا بلکہ صرف انتظامی ریکارڈ اور نقشہ جات کو اپ ڈیٹ کرتا ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ خاندان کے کاروباری ادارے نے فروری میں اس نام کے لیے ٹریڈ مارک درخواست بھی دائر کی تھی جس میں سفر سے متعلق مختلف اشیا کو شامل کیا گیا ہے۔ٹرمپ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ اس نام کی تبدیلی سے صدر یا ان کے خاندان کو کسی قسم کا مالی فائدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی کوئی رائلٹی یا فیس وصول کی جائے گی۔