ہر سال 11 مارچ کو یوم پرچم منایا جائے گا : شاہی فرمان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-03-2023
ہر سال 11 مارچ کو یوم پرچم منایا جائے گا : شاہی فرمان
ہر سال 11 مارچ کو یوم پرچم منایا جائے گا : شاہی فرمان

 

 

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ہر سال 11 مارچ کو یوم پرچم منانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے یوم پرچم منانے کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’1727 میں سعودی ریاست کے قیام کے ساتھ ملک کا پرچم توحید، امن اور اسلام کا پیغام دیتا آرہا ہے‘۔ ’گزشتہ تین صدیوں سے اس ریاست کے پرچم میں تلوار قوت، حکمت اور تمکنت کی علامت رہی ہے‘

’اس ملک کے رہائشی اسی پرچم کے سایہ تلے متحد ہوئے اور اسی کو اپنی عزت و فخر کا سبب مانتے ہیں‘۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی پرچم کسی بھی حال میں سرنگوں نہیں ہوتا، یہ ہمیشہ بلند رہے گا اور لہراتا رہے گا‘۔

اس بنا پر بانی مملکت شاہ عبد العزیز نے 11 مارچ 1937 بمطابق 27 ذو الحج 1355 کو اسی پرچم کو ریاست کا پرچم مقرر کیا تھا جسے آج ہم موجودہ شکل میں دیکھ رہے ہیں‘۔ ’سعودی پرچم عظیم نشانیاں اور یہ توحید، عدل، قوت، ترقی اور کامرانی ظاہر کرتا ہے‘۔