ایام حج میں پانچ ہزار رضاکار حجاج کی خدمت میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-07-2021
حج 2021
حج 2021

 

 

 حجاج کرام کو مختلف سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی رابطہ کونسل نے ایک بیان میں بتایا ہےکہ رواں سال حج کے موقعے پر کورونا کےایام میں 5 ہزار رضا کاروں پرمشتمل عملہ تشکیل دیا گیا ہے۔

رابطہ کونسل کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ساعد الجھنی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کی خدمت کے لیے پانچ ہزار سے زاید رضا کار بھرتی کیے گئے ہیں۔

رضاکار عازمین حج کو منیٰ، عرفات، مزدلفہ اور دوسرے مشاعر مقدسہ میں خدمات فراہم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال حج کے موقعے پر60 ہزار افراد کی حج کے لیے رجسٹریشن کی گئی ہے۔

حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائےگی۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر الجھنی کا کہنا تھا کہ اندرون ملک کے حجاج کرام کی خدمت کے لیے کام کرنے والے ادارے اللہ کے مہمانوں کو مناسک کی ادائی کے لیے مناسک ماحول فراہم کیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال حج کے موقعے پر مختلف کمپنیوں کے55 اتحاد قائم ہیں جن میں 161 ادارے اور کمپنیاں ہیں۔