پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15اموات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-07-2021
کورونا وائرس
کورونا وائرس

 

 

پاکستان کے اندر گذشتہ 24 گھنٹے کے اندر کورنا وائرس کے نئی لہر سے اب تک 15 افراد ہلاک ہونے کی خبر آ رہی ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 808 کیسز سامنے آئے ہیں،  جب کہ 15 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

وہیں 670 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 84 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہو گئی۔

جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 38 ہزار 622 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 162 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 13 ہزار 873 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 15 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 51 لاکھ 3 ہزار 802 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار 900 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 48 ہزار309 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 822 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار478 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 607 ہو گئیں۔ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 463 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 362 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 ہزار 764 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 784 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 994 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 317 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔