پاکستان کو بھی ستانے لگادہشت گردی کا خوف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-03-2021
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

 

 

اسلام آباد: دنیا بھر میں دہشت گردی کو اکسپورٹ کرنے والے پاکستان کوبھی اب دہشت گردی کا ڈر ستانے لگا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ پایاجاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے سلامتی کے اداروں نے گزشتہ روز پانچ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستانی فوج نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری طرف پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چیک پوسٹوں اور فوجی قافلوں پر حملے نیز دوسری دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے۔ (ان پٹ ایجنسی)