کیف، یوکرین یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز خبردار کیا کہ ملک ایک نہایت مشکل موڑ پر کھڑا ہے—یا تو اپنی عزت اور آزادی کو خطرے میں ڈالنا پڑے گا، یا پھر امریکہ جیسا بڑا اتحادی کھونے کا خدشہ ہے۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب کیف، امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے امن منصوبے پر غور کر رہا ہے، جس کا مقصد روس کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کرنا ہے۔ یہ بات الجزیرہ نے بتائی۔
اپنے دفتر کے باہر خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے قومی اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ وہ یوکرینی عوام کے مفاد کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا:
"یہ ہماری تاریخ کے سب سے مشکل لمحات میں سے ایک ہے… یوکرین کے سامنے ایک بہت سخت انتخاب ہے—یا وقار کھونا پڑے یا بڑے اتحادی کو کھونے کا خطرہ مول لینا پڑے۔"
زیلنسکی نے وعدہ کیا کہ وہ امن منصوبے میں موجود کم از کم دو نکات—یوکرینیوں کی عزت اور آزادی—پر ہر قیمت پر سمجھوتہ ہونے سے روکیں گے
۔امریکی امن منصوبے کی ممکنہ شرائط
سی این این کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ جس امن منصوبے پر گفتگو کر رہی ہے، اس میں شامل ہو سکتا ہے کہ:
یوکرین ڈونباس کے کچھ علاقے روس کے حوالے کر دے۔
یوکرین کی فوجی صلاحیتوں پر بھی کچھ پابندیاں لگائی جائیں۔
اس کے بدلے امریکہ جانب سے سیکیورٹی گارنٹی دی جائے۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ابھی زیرِ غور ہے، اور اس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ممکن ہیں۔ فی الحال کچھ ایسی تجاویز بھی ہیں جو روس کے حق میں سمجھی جا رہی ہیں، مگر حکام کا کہنا ہے کہ یہ حتمی نہیں ہیں۔
منصوبے کے 28 نکات پر مشتمل مسودے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دیکھ چکے ہیں اور اس کی حمایت بھی کر چکے ہیں۔یہ تجویز اس جنگ کو ختم کرنے کی تازہ امریکی کوشش ہے، جو 2014 میں شروع ہوئی اور روس کے 2022 کے حملے کے بعد مکمل جنگ بن گئی۔
کیف کا مؤقف
یوکرین نے پہلے بھی کچھ ایسی تجاویز—خصوصاً وہ جن میں روس کے قبضے میں نہ آنے والے علاقوں سے دستبرداری شامل تھی—کو سختی سے مسترد کیا ہے