سنکیانگ میں 4.2 شدت کا زلزلہ

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 08-09-2025
سنکیانگ میں 4.2 شدت کا زلزلہ
سنکیانگ میں 4.2 شدت کا زلزلہ

 



سنکیانگ [چین]: پیر کے روز سنکیانگ میں 4.2 شدت کا زلزلہ آیا، نیشنل سینٹر فار سیزمولوجی (این سی ایس) کے مطابق۔این سی ایس کے بیان کے مطابق، زلزلہ 50 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔این سی ایس نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ زلزلہ شدت: 4.2، تاریخ: 08/09/2025، وقت: 05:13:32 آئی ایس ٹی، عرض بلد: 37.95 شمال، طول بلد: 75.32 مشرق، گہرائی: 50 کلومیٹر، مقام: سنکیانگ۔"اس سے پہلے اتوار کو چین میں 4.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جو 10 کلومیٹر کی کم گہرائی پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ سے بعد از جھٹکوں(Aftershocks) کا خطرہ بڑھ گیا۔

این سی ایس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ زلزلہ شدت: 4.1، تاریخ: 07/09/2025، وقت: 15:50:11 آئی ایس ٹی، عرض بلد، 32.54 شمال، طول بلد: 92.58 مشرق، گہرائی: 10 کلومیٹر، مقام: چین

ماہرین کے مطابق کم گہرائی والے زلزلے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ ان کی لہریں سطح زمین تک جلد اور زیادہ شدت کے ساتھ پہنچتی ہیں، جس سے عمارتوں کو زیادہ نقصان اور جانی ہلاکتوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔چین دنیا کی دو سب سے بڑی زلزلی پٹّیوں یعنی سرکم پیسفک سیزمک بیلٹ اور سرکم انڈین سیزمک بیلٹ کے بیچ واقع ہے۔ بحرالکاہل، انڈین اور فلپائن پلیٹوں کے دباؤ نے یہاں زلزلی فالٹ لائنز کو بہت زیادہ فعال بنا رکھا ہے۔

20ویں صدی میں داخل ہونے کے بعد سے چین میں 6 یا اس سے زیادہ شدت کے 800 سے زیادہ زلزلے آ چکے ہیں۔ تقریباً تمام صوبوں، میونسپلٹیوں اور خودمختار علاقوں میں زلزلے آئے ہیں، سوائے گویژو، ژیجیانگ اور ہانگ کانگ کے۔1900 کے بعد سے چین میں زلزلوں کے نتیجے میں 5,50,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جو دنیا بھر میں زلزلوں سے ہونے والی کل اموات کا 53 فیصد بنتا ہے۔ 1949 کے بعد سے اب تک چین کے مختلف صوبوں اور علاقوں میں 100 سے زیادہ تباہ کن زلزلے آ چکے ہیں، جن میں سے 14 مشرقی چین میں ہوئے۔ان زلزلوں نے 2,70,000 سے زیادہ افراد کی جان لی ہے، جو چین میں قدرتی آفات سے ہونے والی کل ہلاکتوں کا 54 فیصد ہے۔ متاثرہ علاقوں کا رقبہ 3,00,000 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور 70 لاکھ سے زیادہ مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ چین میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات امن کے اوقات میں بھی سب سے بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں