پاکستان میں 5.2 شدت کا زلزلہ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 21-11-2025
پاکستان میں 5.2 شدت کا زلزلہ
پاکستان میں 5.2 شدت کا زلزلہ

 



اسلام آباد/ آواز دی وائس
ریکٹر اسکیل پر 5.2 شدت کے زلزلے نے جمعہ کی صبح پاکستان کو جھنجوڑ دیا، جیسا کہ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اطلاع دی ہے۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 135 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
این سی ایس نے ایکس پر بتایا کہ شدت: 5.2، تاریخ: 21/11/2025، وقت: 03:09:12 ، عرض البلد: 36.12 شمال، طول البلد: 71.51 مشرق، گہرائی: 135 کلو میٹر، مقام: پاکستان۔اس سلسلے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔
عام طور پر سطحی زلزلے گہرے زلزلوں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہوتے ہیں، کیونکہ سطحی زلزوں کی ارتعاشی لہریں زمین کی سطح تک کم فاصلے میں پہنچتی ہیں، جس کے نتیجے میں جھٹکے زیادہ شدید محسوس ہوتے ہیں اور عمارتوں کو نقصان اور جانی نقصانات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
افغانستان، پاکستان اور شمالی ہندوستان دنیا کے اُن خطوں میں شامل ہیں جہاں زلزلے سب سے زیادہ آتے ہیں۔ یہاں ہندوستانی اور یوریشیائی ٹیکٹونک پلیٹوں کا ملاپ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے خطے میں درمیانی سے شدید نوعیت کے زلزلے آتے رہتے ہیں، اور فالٹ لائنوں کی نزدیکی کے باعث جھٹکے اکثر سرحدوں کے پار بھی محسوس کیے جاتے ہیں۔
پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جو بڑے فالٹ سسٹمز کے باعث انتہائی زلزلہ خیز ہیں۔ یہ تصادم زدہ علاقہ ملک کو شدید زلزلوں کے خطرے سے دوچار رکھتا ہے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان یوریشیائی پلیٹ کے جنوبی کنارے پر واقع ہیں، جبکہ سندھ اور پنجاب ہندوستانی پلیٹ کے شمال مغربی کنارے پر موجود ہیں، جس کی وجہ سے ان خطوں میں زلزلے کی سرگرمی بار بار دیکھی جاتی ہے۔
بلوچستان عربی اور یوریشیائی ٹیکٹونک پلیٹوں کی فعال سرحد کے قریب واقع ہے۔ دیگر حساس علاقے، جیسے پنجاب جو ہندوستانی پلیٹ کے شمال مغربی کنارے پر ہے، زلزلہ خیزی کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔ سندھ میں خطرہ نسبتاً کم ہے، لیکن جغرافیائی محلِ وقوع کے باعث یہ علاقہ بھی زلزلوں کے خطرے سے مکمل طور پر محفوظ نہیں۔